اہم ترین خبریںعراق

عراق: سید الشہداء بریگیڈ کی بڑی دھمکی، ایک بھی امریکی فوجی بچنا نہیں چاہئے

شیعت نیوز: عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کی سید الشہداء بریگیڈ نے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی شدید مخالفت کی ہے۔

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی سید الشہداء بریگیڈ کے سینئر کمانڈر اور سربراہ ابو آلاء الولائی واشنگٹن اور بغداد کے درمیان مذاکرات کے وقت کے نزدیک آنے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں ایک بھی امریکی فوجی نہ رہنے پائے۔

انہوں نے جمعرات کو کہا کہ عراقی مذاکرات کاروں کو شہداء کے خون اور ان کے اہل خانہ کے احترام کو مد نظر رکھنا چاہئے۔

ابو آلاء الولائی کے مطابق مذاکرات کاروں کو عراق سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا پر تاکید کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں داعش نے قبور حضرت عمر بن العزیز واہلیہ کی بے حرمتی کر ڈالی

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی سید الشہداء بریگیڈ کے سینئر کمانڈر اور سربراہ نے کہا کہ عراق میں مزاحمتی گروہ، اس مذاکراتی عمل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان گروہوں کو امید ہے کہ عراق سے تمام ہی امریکی فوجیوں کا انخلاء ہو جائے۔

ابو آلاء الولائی نے کہا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم خاموش نہیں بیٹھيں گے۔

واضح رہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں جون سے امریکہ اور عراق کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

سیکورٹی اور فوجی لحاظ سے مذکورہ مذاکرات کو بہت ہی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی اپنے کاموں کی وجہ سے عراق میں کافی محبوب اور شہرت یافتہ ہے۔ حشد الشعبی میں مختلف بریگیڈز ہیں اور انہیں میں سے ایک سید الشہداء بریگیڈ بھی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی میڈیا حال میں خبردار کر چکا ہے کہ عراق میں موجود امریکی فوجی چھاؤنیوں سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ ہی انہوں نے عراق میں بد امنی پھیلانے کے لئے داعش کی حمایت شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button