اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کو دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے 22برس مکمل

اس دن کو خاص نام دینے کیلئےحکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام سے رائے طلب کی گئی تھی اور ہزاروں موصول ہونیوالے ناموں میں سے ”یوم تکبیر“ کو منتخب کیا گیا تھا۔

شیعت نیوز: پاکستان کے دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے 22 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں آج ”یوم تکبیر“ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہارہے۔ اس دن کی مناسبت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سےاحتیاطی تدابیر کے ساتھ تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ عباس کمیلی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،علامہ رضی جعفرنقوی

22 برس قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے اذلی دشمن بھارت کو سبق سکھانے کیلئے دبنگ اعلان

اس دن کو خاص نام دینے کیلئےحکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام سے رائے طلب کی گئی تھی اور ہزاروں موصول ہونیوالے ناموں میں سے ”یوم تکبیر“ کو منتخب کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button