شیعہ علماءکونسل نے مزارات کھولنے سمیت اہل سنت کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا

20 مئی, 2020 14:40

شیعت نیوز: صوبائی صدرشیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں یوم شہادت علی علیہ السلام کے جلوس کے انعقاد کے موقع پر ملک کی اکثریت شیعہ سنی مکاتب فکر نے اتحاد و وحدت کا ثبوت دیا اور واضح کیا ہے کہ اہل بیت عظام کا صرف اہل تشیع سے ہی تعلق نہیں، تمام مسلمان خانوادہ نبوت سے محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ البتہ ابن ملجم اور یزید کے حامی خارجی ناصبی اقلیتی گروہ کو یوم علیؑ کے جلوسوں سے تکلیف پہنچتی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے تعصب اور کم ظرفی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے یوم علی ؑکے انعقاد پر کئی مقامات پر عزاداروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے اور ایف آئی آرز واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالم اسلام کوقبلہ اوّل کی آزادی کیلئےعملی جدوجہد کرناہوگی،سراج اور خالد مشعل کی ٹیلیفونک گفتگو

صوبائی صدر شیعہ علما کونسل نے اہل سنت برادران کے مزارات اولیا کو کھولنے سمیت تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے مقابلے کی بات نہیں کرتے، جو مذہبی آزادی ہم اپنے لئے چاہتے ہیں، اس کا مطالبہ تمام اسلامی مکاتب فکر کیلئے بھی کرتے ہیں۔ ہم تو مسیحی برادری کو گرجا گھروں میں عبادت کی اجازت دینے کے اقدام کو بھی سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم شہادت مولا علیؑ کی مجالس اور عزاداروں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز فوری طور پر ختم کی جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج، قومی سلامتی کے ادارے، ملکی ایجنسیاں اور حکومت تنگ نظر اور فرقہ واریت پھیلانے والے شرپسند عناصر کے اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیں۔ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک کی پرامن فضا کو خراب کرنے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، جسے ملی یکجہتی کونسل کے بانی رہنماؤں مولانا شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد، مولانا سمیع الحق، مولانا فضل الرحمان، پروفیسر ساجد میر اور علامہ ساجد علی نقوی نے بڑی محنتوں سے پرامن بنایا اور برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت عدالت کا سہیون بم دھماکے میں داعش کے دو کارندوں کو سزائے موت کا حکم

انہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پُرامن پالیسیوں کے باعث ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہوئی، اسے خراب کرنے کیلئے ملک جانبدارانہ اور غیر ذمہ دارانہ حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا، پہلے تکفیری دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے بعد لگتا ہے کہ استعمار نئے گروہ پیدا کرکے ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے، حکومت اور امن وامان برقرار رکھنے والے اداروں نے اگر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو ملک بدامنی کا شکار ہو سکتا ہے۔

10:26 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔