اہم ترین خبریںمشرق وسطی

فلسطین کی آزادی صرف مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ شیخ عیسی قاسم

شیعت نیوز: بحرین کے شیعوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے یوم قدس کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی صرف مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے امت مسلمہ اور مزاحمتی گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلسل مزاحمت کی ضرورت ہے کیونکہ مزاحمت اور مقاومت کے بغیر بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی ممکن نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : یوم شہادت مولا علیؑ کی مجالس اور عزاداروں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز فوری طور پر ختم کی جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مسلمان علماء اور دانشوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں ، اللہ تعالی کے دین اور امت مسلمہ کے مفادات کی حفاظت کے لئے فلسطینی مسلمانوں کا بھر پور ساتھ دیں۔

انھوں نے کہا کہ مسجد الاقصی اور فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں امت مسلمہ کو اپنی تمام توانائیوں اور صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بعض عرب حکومتوں کے بزدلانہ اور منافقانہ مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے والی عرب ریاستوں کی غداری کو مسلمان اور عرب عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ استقامت ، پائداری اور مزاحمت مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے ۔

اللہ تعالی کا وعدہ بر حق ہے ’’ یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ ‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button