یوم علیؑ پرعزاداروں کی گرفتاری ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کو زیب نہیں دیتی، علامہ نیاز نقوی

19 مئی, 2020 15:44

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں نکلنے والے عزاداری کے جلوسوں پر پولیس کے تشدد اور مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ دار عزاداروں پر تشدد، گرفتاری ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کو زیب نہیں دیتی، اسیران عزاداری کیخلاف یوم علیؑ پر مختلف شہروں میں درج ایف آئی آرز کو فی الفور واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم شہادت مولا علیؑ کی مجالس اور عزاداروں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز فوری طور پر ختم کی جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر انتظامیہ نے یوم علیؑ کے جلوس نہیں نکلنے دیئے جو ایک افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے، مجالس اور جلوس عزا ہمارا مسلمہ حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عزادار پرامن ہیں، ان جلوسوں کے شرکاء نے کسی شخصی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور نہ ہی اشتعال انگیزی پیدا کی، مگر پولیس نے عزاداروں پر ظالمانہ تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گاعلامہ عارف واحدی

علامہ نیاز نقوی نے واضح کیا کہ خانوادہء رسالت کی عزاداری تا قیامت جاری و ساری رہے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت بیوروکریسی کی ان کالی بھیڑوں کو نکال باہر کرے جو اس حکومت کو ناکام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہیں۔ بعض شہروں میں روزہ دار، نہتے عزاداروں کیخلاف پولیس گردی نہایت شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی ہوشیارباش، بین الاقوامی اداروں کا فنڈڈ بول نیوز چینل فرقہ واریت کی ترویج میں کوشاں

انہوں نے کہا کہ آئین و قانون میں دی گئی مذہبی آزادی کچلنے کیلئے موجودہ حکومت کا رویہ بھی سابقہ حکومتوں سے مختلف نہیں۔ ایک اسلامی ملک میں تمام مسلمانوں کی عقیدتوں کی مرکز و محور ہستی کی یاد منانے پر مقدمات و تشدد نہایت شرمناک ہے۔

6:33 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔