یوم شہادت مولا علیؑ کی مجالس اور عزاداروں پر کاٹی گئی ایف آئی آرز فوری طور پر ختم کی جائیں، علامہ راجہ ناصرعباس

19 مئی, 2020 16:06

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شہروں سے گرفتار تمام اسیران عزا کو فوری باعزت رہا کیا جائے اور تمام تر مقدمات کوفوری ختم کیئے جائیں۔

سندھ اور پنجاب میں باقائدہ پولیس گردی کی گئی ہے ۔ ایک جگہ مجلس پر چار ایف آرز کاٹی گئی ہیں، ایسا لگ رہا تھا جیسے ملک بھر میں ایف آئی آرکاٹنے کا مقابلہ چل رہا تھا ان کا آپس میں ۔حوالات میں پولیس نے عزاداروں پر مظالم کیئے ، خود ہی سوشل ڈسٹینسنگ کی پامالی کی ہے ۔ ایس ایس جیکب آباد جو کہ انتہائی متعصب افسر ہے اس نے حالات کو جاب بوجھ کر خراب کیا ہے ، جو مسائل باآسانی مینیج کیئے جاسکتے تھے انہیں اس نے خراب کیا ہے۔شکارپور میں بھی عزاخانوں کا تقدس پامال کیا گیا علم گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گاعلامہ عارف واحدی

انہوں نے کہا کہ 21رمضان المبارک کو پاکستان کے شیعہ سنی عوام مولا علیؑ کی شہادت کے دن عزاداری کرتے ہیں، انکا غم مناتے ہیں، شہری آزادی کے تحت ایسے کرنے کی اجازت انہیں پاکستان کے آئین نے دی ہے جو کہ ان کا قانونی اورآئینی حق ہے۔پاکستان کے آئینی کے بنیادی انسانی حقوق کے آرٹیکلز اس کی تائید کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کس بناءپر اس حق کو معطل کیا گیا۔جب کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایس او پی کے تحت عزاداری کے اجتماعات کے انعقاد پر راضی تھے۔

انتظامیہ اس معاملے پر جانبدار نظرآرہی ہے ،اس کے اندر ایسے گھس بیٹھئے موجود ہیں جنہیں احساس ہی نہیں ہے کہ مولا علیؑ کی شہادت کا دن ہمارے لیئے کتنی اہمیت کا حامل ہے ۔اہل تشیعوں نے پورے ماہ رمضان اور اس کے پہلے سے جب تک حکومت نے کہا نماز جمعہ وجماعت اور تمام اجتماعات سے گریز کیا ۔جب چیزیں لوگوں پر چھوڑی جاتی ہیں تو وہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں لیکن جب آپ طاقت کا بےجا استعمال کرتے ہیں چیزوں کو بلڈوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ خود مسائل کو کھڑا کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی ہوشیارباش، بین الاقوامی اداروں کا فنڈڈ بول نیوز چینل فرقہ واریت کی ترویج میں کوشاں

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پہلے حکومت نے خود ایس اوپی کے تحت چاردیواری کے اندر مجالس کے انعقاد کی اجازت دی اور پھر خود ہی ان مجالس کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے۔ علامہ راجہ ناصرعباس نے وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس، وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ سے مطالبہ کیاکہ عید سے قبل ان تمام بے گناہ عزاداروں کو باعزت رہا کیا جائے اور تمام مقدمات فوری طور پر ختم کیئے جائیں ۔

9:55 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔