جمعۃ الوادع یوم القدس کے طور پر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گاعلامہ عارف واحدی

19 مئی, 2020 15:53

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی22مئی 2020ءبروز جمعةالمبارک کو ملک بھر میں جمعة الوداع یوم القدس کے طورپر منایا جائےگا ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور بیت المقدس کی یہودی تسلط سے آزادی کےلئے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں یوم القدس کا انعقادکوروناعالمی وبا کے پیش نظر طبّی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی ہوشیارباش، بین الاقوامی اداروں کا فنڈڈ بول نیوز چینل فرقہ واریت کی ترویج میں کوشاں

علامہ عارف حسین واحدی نے مزیدکہنا تھا کہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے،انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ادارو ں کو کیوں اسرائیلی جارحیت نظر نہیں آتی اسرائیل نے ظلم و بربریت کے وہ پہاڑ توڑے ہیں جن کی مثالیں ڈھونڈے نہیں ملتیں ،یوم القدس ہرسال کی طرح امسال بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور عالمی سطح پر دباؤ بڑھایا جائےگا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کےلئے کیوں آواز بلند نہیں کی جاتی، کیوں انسانی حقوق کے اداروں کو بشری حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی؟، کیوں گلی ، کوچو ں میں معصوم بچوں کا بہتاہوا خون نظر نہیں آتا، کیا خون مسلم اتنا ارزاں ہوگیاہے کہ بین الاقوامی دنیا کی طرح اسلامی دنیا میں بھی شہر خموشاں جیسی بے حسی و خاموشی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرئیلی قبضہ اور یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ کے قیام کی مخالت میں عالم اسلام کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے تاکہ اسرئیل کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا جاسکے اس لئے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جو یہودیوں کے قبضے میں رہنا مسلمانوں کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے۔سنچری ڈیل کی ناکامی کے بعد غزہ اورفلسطین پر اسرائیلی بمباری اور ظلم و ستم میں اضافہ ہو گیا ہے جسے روکنے کےلئے عالم اسلام سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اسرائیلی ظلم وستم کی روک تھا م کیلئے عملی اقداما ت اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ یوم القدس کو بھرپور طریقے سے منانے کےلئے مرکز سمیت صوبائی و ضلعی سطح پر القدس کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے تمام تنظیمی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پرنٹ میڈیا،الیکٹرانک میڈیااورسوشل میڈیا کے ذریعے عوامی شعور بیدار کرنے کئے تشہیری مہم کو تیز کیا جائے اور پینا فیلکس، پوسٹرزکی تیاری سمیت پریس ریلیز جاری کی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت عدالت کا سہیون بم دھماکے میں داعش کے دو کارندوں کو سزائے موت کا حکم

آخر میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز احتجاج بلند کرے ، فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔فلسطین اور کشمیر اور دیگر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ۔مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہو نا ہو گا تاکہ تمام مسئلہ کا حل ممکن ہو ۔

8:05 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔