مرکزی جلوس یوم علیؑ کراچی،متعدد نامور شیعہ رہنماظالمانہ ایف آئی آر میں نامزد
شیعت نیوز: مرکزی جلوس یوم علیؑ کے انعقاد کے خلاف سندھ حکومت اور اس کی ماتحت پولیس کے متعصبانہ اقدامات تاحال جاری ہیں ۔ جلوس کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف سولجر بازارتھانے میں درج ہونے کے والےبےبنیاد مقدمے کے بعد پریڈی اسٹریٹ تھانے میں درج ایف آئی آر بھی منظر عام پر آگئی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے نامور شیعہ رہنماؤں ، سماجی شخصیات اور اکابرین کے نام شامل ۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور،مبینہ پولیس مقابلہ کالعدم عالمی وہابی دہشتگرد جماعت داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے عزاداری دشمنی پر بندی اقدامات تاحال جاری ہیں۔ حکومتی ایس اوپیز کے مطابق نکالے گئےمرکزی مجلس وجلوس یوم علی ؑکے خلاف ایک اور ایف آئی آر سامنے آگئی ہے ۔ یہ ایف آئی آر پریڈی اسٹریٹ تھانے میں اے ایس آئی انور کی مدعت میں درج کی گئی ہے جس میں نامور شیعہ قومی و سماجی شخصیات ، قائدین، رہنما اور علمائے کرام شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: یوم القدس صیہونی غاصبوں کے خلاف دنیا کے جرات مند اور انصاف پسند طبقے کی للکار کا دن ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
ایف آئی آرمیںمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما علی حسین نقوی،شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی،جعفریہ الائنس پاکستان کےمرکزی رہنما سید شبر رضا، علامہ باقر حسین زیدی، جلوس کے پرمٹ ہولڈر ڈاکٹر حسن عارف ،تنظیم عزاداری کےرہنما سید محمد نقی،میثم عباس جعفری ، مرکزی تنظیم عزاکےرہنما شہزاد رضوی سمیت متعدد شخصیات کے نام درج ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر گرفتار عزادار پولیس کیجانب سےسماجی فاصلے کی پامالی کے ساتھ عدالت میں پیش
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی ایماءپر جلوس عزا کے اختتام کے بعد واپس آنے والے250سے عزاداروں کو بھی گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بندکیا گیاتھا جنہیں اگلے ہی روز سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر معزز عدالت نے باعزت بری کرتے ہوئے تمام کیسز ختم کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔







