اہم ترین خبریںپاکستان

بہاولپور،مبینہ پولیس مقابلہ کالعدم عالمی وہابی دہشتگرد جماعت داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی

شیعت نیوز: بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں کالعد م عالمی وہابی دہشتگرد جماعت داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سماجی فاصلے کے خلاف ورزی پر گرفتار عزادار پولیس کیجانب سےسماجی فاصلے کی پامالی کے ساتھ عدالت میں پیش

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں امان ﷲ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، ملزمان سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button