ایران

امریکہ، تسلط پسند اور اپار تھائیڈ حکومت کا حامی اور طرفدار ہے۔ ایران

شیعت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ نے قدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے دو سال ہونے پر امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپار تھائیڈ حکومت کا حامی ہے کہ جس کا وجود نسل پرستی اور تسلط پسندی پر مبنی ہے۔

آئی آرآئی بی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکہ اپار تھائیڈ حکومت پر یقین رکھتا ہے اور اس کا وجود نسل پرستی، تسلط پسندی جارحیت، غاصبانہ قبضے اور قتل و غارتگری پر مبنی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی سفارتخانہ کے بیت المقدس منتقل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسی غاصب حکومت کا طرفدار ہے جس کی بنیاد دہشت گردی ، ظلم و ستم اور قتل و غارت پر استوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین دنیائے اسلام کا بدستور پہلا مسئلہ ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ جس شراکت داری کو قابل احترام سمجھتا ہے وہ فلسطین میں قتل عام اورویرانی پرمبنی ہے جس نے دنیا کو نا امن کردیا ہے۔

امریکہ اسرائیل کے وحشیانہ جرائم میں اپنی شراکت پر فخر کرتا ہے ، امریکی اور اسرائیلی اتحاد نے دنیا کو بہت بڑے خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ٹھیک 14 مئي 2018 کو اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ ، دہشت گرد ، غاصب اور ظلم و بربریت کی بنیاد پر قائم ہونے والی اسرائیل کی غاصب حکومت کا حامی ہے۔

امریکہ نے 70 سال قبل اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم کیا اور اس وقت سے لیکر آج تک فلسطینی عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے قدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے دو سال ہونے پر اسرائیل کے بعض اعلی حکام سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ امریکہ نے اس سے پہلے اس حد تک اسرائیل کی حمایت نہیں کی جتنا اس وقت کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button