اہم ترین خبریںمقالہ جات

یومِ علیؑ ،تکفیری اورقائداعظم

یہ لوگ قائد اعظم کے غم و خوشی کے ذاتی جذبات اور مذہبی وابستگی پر حملہ آور ہو رہے تھے

شیعت نیوز: حضرت علیؑ کرم اللہ وجہہ کی شہادت کی مناسبت سے برّصغیر میں بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی 21تاریخ کو یومِ علیؑ کے طور پر سوگ کا دن منایاجاتا ہے۔1944 میں جب مہاتما گاندھی مذاکرات کرنے بمبئی آئے تو قائد اعظم نے 7 ستمبر کو حضرت علیؑ کے یوم شہادت کی وجہ سے ملاقات کرنےسے معذرت کی اور مذاکرات 9 ستمبر کو شروع ہوئے۔اس بات پر لکھنؤ میں مجلس الاحرار کے رہنما مولانا ظفر الملک بھڑک اٹھے اور قائد اعظم کو کھلا خط لکھ کر کہا:’’مسلمانوں کا 21 رمضان سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ خالص شیعہ دن ہے۔ اسلام کسی قسم کے سوگ کی اجازت نہیں دیتا۔ در حقیقت اسلام کی روح اس قسم کے یہودی تصورات کے بالکل خلاف ہے۔ میں جانتا ہوں کہ آپ خوجہ شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن آپ کو مسلمانوں پر ایک شیعہ عقیدہ تھوپنے کا کوئی حق نہیں‘‘[1]۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس یوم علیؑ پر سپاہ صحابہ اور اورنگزیب فاروقی کی نفرت انگیز مہم ،مولاناطاہر اشرفی نے آئینہ دکھادیا

قائد اعظم نے اس خط کے جواب میں لکھا:’’یہ شیعہ عقیدے کی بات نہیں، حضرت علیؑ چوتھے خلیفہ بھی تھے اور میں جانتا ہوں کہ حقیقت میں 21 رمضان کا دن اکثر مسلمان، شیعہ سنی اختلاف سے بالاتر ہو کر مناتے ہیں۔ مجھے آپ کے رویے پر تعجب ہوا ہے‘‘[2]۔

اس واقعے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سیکولر قومیت کے نام پر کانگریس کو بیوقوف بنانے والے یہ علما اندر سے کس حد تک متعصب تھے۔ یہ لوگ قائد اعظم کے غم و خوشی کے ذاتی جذبات اور مذہبی وابستگی پر حملہ آور ہو رہے تھے۔البتہ ان علما کو عوام میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔فرنگی محل لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے اہلسنت نے قائد اعظم کو خط لکھ کر مولانا ظفر الملک کی اس حرکت کی مذمت کی اور آپ کو مکمل حمایت کا یقین دلایا[3]۔

ان دنوں مسلم لیگ مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کے طور پر سامنے آ رہی تھی، اور کانگریس نے اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کر کے معاہدہ لکھنؤ جیسی کسی مفاہمت کی طرف جانے کے بجائے سیاسی یتیم علما کا سہارا لے کر مسلم لیگ کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔ ان علما نے اپنے تعصب اور تنگ نظری کی وجہ سے کانگریس کو مسلمانوں میں مزید بیگانہ بنا دیا۔ قائد اعظم، ابوالحسن اصفہانی اور راجہ صاحب محمود آباد کے شیعہ ہونے کی وجہ سے مجلس احرار اور جمعیت علمائے ہند نے مسلم لیگ کے خلاف فرقہ وارانہ تعصب کی مہم چلائی۔مولانا حسین احمد مدنی نے ’سول میرج اور لیگ‘ کے عنوان سے ایک پمفلٹ شائع کیا جس میں قائد اعظم پر الزام لگایا کہ انہوں نے سول میرج ایکٹ کے مطابق ایک غیر مسلم عورت سے شادی کی تھی اور اس وجہ سے وہ مسلمانوں کی قیادت کے قابل نہ رہے تھے[4]۔

یہ بھی پڑھیں: امیر المومنینؑ نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی،علامہ راجہ ناصرعباس

مولانا حسین احمد مدنی نے ایک تکفیری مولوی کی طرح اشتعال دلاتے ہوئے کہا:’’مسلمانوں کو غور کرنا چاہیے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں۔ اور کیا وہ اپنی اور اسلام کی اسی حالت میں، ایسی جماعت میں، آبیاری کر رہے ہیں، یا اسلام کی کشتی کو ڈبونے کی تیاری کرتے ہوئے اس کے سامان بہم پہنچا رہے ہیں۔ ہم اس کا فیصلہ مسلمانوں کی دیانت اور غیرت پر چھوڑتے ہیں‘‘[5]۔

ان علما کی یہ حرکتیں نہ صرف اخلاقی لحاظ سے پست تھیں بلکہ سیاسی اعتبار سے بھی ان کو ایک بالشتیہ ثابت کرتی تھیں۔عوام جتنے بھی سادہ ہوں، ان کی چھٹی حس انہیں ایسے لوگوں کو رہنما بنانے سے روکتی ہے جو ان کے اصلی مسائل پر بات کرنے کے بجائے اس قسم کی گھٹیا حرکتیں کرتے ہوں۔ اور وہ نکاح نامہ پیش کیا جس میں ان کا مسلمان ہونا ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ سب ایسے ماحول میں ہو رہا تھا جب خود کانگریس اور جمعیت کے کئی مسلم ممبران نے ہندو خواتین سے شادیاں کر رکھی تھیں۔ مثال کے طور پر جمعیت علمائے ہند کے رکن بیرسٹر آصف علی نے بنگالی ہندو خاتون، محترمہ ارونا، سے سول میرج ایکٹ کے تحت شادی کر رکھی تھی جو کبھی مسلمان نہ ہوئیں۔باچا خان کے بھائی ڈاکٹر خان صاحب نے ایک انگریز خاتون، جو علیٰ الاعلان غیر مسلم تھیں، سے شادی کر رکھی تھی اور ان کی بیٹی نے ایک سکھ لڑکے سے سول میرج ایکٹ کے تحت شادی کی تھی[6]۔

یہ بھی پڑھیں: مولاعلیؑ نے سخت اور کٹھن حالات میں بھی دین کے اصولوں پر کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیا، علامہ شہنشاہ نقوی

مولانا مودودی بھی میدان میں آ گئے اور کہا:’’محمد علی جناح جنت الحمقا کا بانی اور رجلِ فاجر ہے۔ پاکستان جنت الحمقا اور مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہے‘‘[7]۔یہاں پر تاریخ کے طالب علموں کے لئے یہ سوال بہت اہم ہو جاتا ہے کہ کانگریس کے مسلمان عوام میں مقبولیت حاصل نہ کرنے اور مسلم لیگ کے تقسیم ہند کے سوا کسی اور آپشن کو قبول نہ کرنے میں ان علما کا کیا کردار ہے؟یہ علما نہ صرف کانگریس کی بدنامی کا باعث بنے بلکہ انہوں نے مسلم لیگ کی سیاست کو بھی متاثر کیا اور کانگریس کے کندھے کو استعمال کرتے ہوئے برصغیر میں شیعہ مخالف تشدد کی بنیاد مستحکم کی۔

۔۔۔۔حوالہ جات۔۔۔۔

[1] Liaqat H. Merchant, “Jinnah: A Judicial Verdict”, East and West Publishing Company, Karachi (1990).
[2] Ibid
[3] Jinnah Papers, second series, volume XI (1 August 1944-31 July 1945); page 174.
[4] مولانا حسین احمد مدنی، "سول میرج اور لیگ”، دفتر جمیعت علمائے ہند، ولی پرنٹنگ ورکس، دہلی (1946)
[5] Ibid
[6] Khawaja Razi Haider, "Ruttie Jinnah”, Ch. 7, Oxford University Press, (2011).
[7] مولانا مودودی ، ترجمان القران فروری 1946 ص -154-153

متعلقہ مضامین

Back to top button