کابل کے اسپتال میں نومولود بچوں کے قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سیدہ زہراء نقوی

14 مئی, 2020 19:44

شیعت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں ایک بار پھر انسانیت دشمن درندوں نے خون کی ہولی کھیلی اور نومولود بچوں سمیت بیس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس المناک سانحہ پر میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے کہا ہے کہ نسل یزید و حرملہ نے نومولود بچوں، ماؤں اور ہسپتال کے عملے کو قتل کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفاکیت اور انسانیت سوز مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کا یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک “ہفتہ دفاع القدس” منانے کا اعلان

ہزارہ کمیونٹی چاہے پاکستان میں ہو یا افغانستان میں، کہیں محفوظ نہیں۔ طالبان، داعش اور ان جیسی دیگر سفاک دہشت گرد تنظیمیں انسانیت کی دشمن اور قاتل ہیں اور قاتلوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے بلکہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے اداروں کی جانب سے اس دل دہلا دینے والے اندوہناک ظلم پر مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں، خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، چاہے وہ کوئی کافر ہی کیوں نہ ہو۔

3:11 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔