آئی ایس او کا یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک "ہفتہ دفاع القدس” منانے کا اعلان
شیعت نیوز: آئی ایس او پاکستان نے ماہ رمضان المبارک کے آخری ہفتہ کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے "ہفتہ دفاع القدس” منانے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان علی اویس زیدی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امسال یوم مردہ باد امریکہ کے روز 16مئی سے تنظیم کے یوم تاسیس کے روز 22 مئی تک "ہفتہ دفاع القدس” منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ملک بھر میں سوشل میڈیا سے کارکنان اور عوام میں بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مہم کے تحت شہید القدس شہید حاج قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی تحریک آزادی فسلطین کیلئے کاوشوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایس اوپیز کے مطابق یوم علیؑ کے جلوس ہر صورت میں برآمد ہوں گے، حافظ سید کاظم رضا نقوی
مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی کا کہنا تھا دور حاضر میں فلسطین عالم اسلام کا حقیقی و اصلی مسئلہ ہے جس کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی عالم اسلام کیخلاف منحوس صدی کی ڈیل سمیت تمام مکروہ منصوبے خاک میں مل جائیں گے اور ان شاء اللہ ارضِ فلسطین ناجائز ریاست اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کارکنان عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں ہفتہ دفاع القدس کے دوران آگاہی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔







