مولا علی ؑ کے قاتل اپنے اجداد کا جرم چھپانے کیلئے حیدرکرارؑ کانفرنس منعقد کریں گے

13 مئی, 2020 20:01

شیعت نیوز: مولا علی ؑ کے قاتل اپنے اجداد کا جرم چھپانے کیلئے حیدرکرارؑ کانفرنس منعقد کریں گے،ملک دشمن دہشت گردجماعت کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت والجماعت نے ملک میں ایک مرتبہ پھر شرانگیزی اور افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی سازش تیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری کے پروگراموں میں حکومتی ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس

کالعدم جماعت کے سربراہ مولوی اورنگزیب فاروقی نے ایام شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر عزاداری کے جلوس اور مجالس کی اجازت پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور عزاداری کے جلوسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے اپنے جلوس نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عزاداری کی اجازت نہ دی تو عوامی درعمل کیلئے تیار رہے، علامہ ناظرتقوی

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں مولوی اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اگر اہل تشیع کو جلوس اور مجالس کی اجازت ہے تو ہم بھی 21 رمضان کو ملک بھر میں جلوس نکالیں گے اور حیدرکرارؑ کانفرنسز منعقد کریں گے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ حکومت کیسے ہمارے جلوسوں کو روکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلوس یوم علیؑ کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا آفتاب نذیر تاحال قانون کی گرفت سے آزاد

ملک بھر میں ملت تشیع کی جانب سے حکومتی ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے جلوس و مجالس کے اہتمام کا اعلان کیا گیا ہے، ایسے میں شرپسند گروہ کی جانب سے شرانگیزی اور فرقہ واریت پھیلانے کا یہ نیا منصوبہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرسکتا ہے، جس پر اداروں کو فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

7:49 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔