سعودی عرب

سعودی عرب کی 84 کروڑ ڈالرز شام کے اندر نئے امریکی سعودی مسلح گروہ کی تشکیل

شیعت نیوز: ترک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن نے ریاض کے خرچ پر شام کے شمالی علاقوں میں ایک نیا مسلح گروہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس مقصد کے لئے سعودی عرب نے 12 کروڑ ڈالرز پر مشتمل تاسیساتی فنڈ بھی جاری کر دیا ہے۔

ترک اخبار ’’خبر ترک‘‘ کے مطابق سعودی عرب کے خرچ پر امریکہ شام کے شمالی علاقوں کے اندر موجود مسلح کرد گروپس پر مشتمل ایک ایسا نیا مسلح گروہ تشکیل دے رہا ہے جو (ترکی کے خلاف لڑنے والی) ’’کردستان کاریگر پارٹی‘‘ (PKK) کے زیراثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : علماءذاکرین،بانیان مجالس وجلوس 20نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، علامہ عارف واحدی

ترک اخبار کا لکھنا ہے کہ امریکی کردوں کے ساتھ ہونے والے اپنے 21 بار کے مسلسل مذاکرات کے بعد اس حوالے سے ’’ڈیموکریٹک سوسائٹی‘‘ (The Movement for a Democratic Society) اور ’’کرد نیشنل کونسل‘‘ (Kurdish National Council) کے ساتھ ہی کسی اتفاق رائے پر پہنچ پائے ہیں جبکہ اس وقت ڈیموکریٹک سوسائٹی، کردستان کاریگر پارٹی کے زیراثر اور کرد نیشنل کونسل، شام مخالف اتحاد کے زیرنگیں ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق شام کے شمالی علاقے کردستان میں امریکیوں نے وہاں کے کرد مسلح گروپس ڈیموکریٹک سوسائٹی اور کرد نیشنل کونسل کو اس بات پر راضی کر لیا ہے کہ ان کے کچھ مسلح کارکنان کو آپس میں ملا کر ایک نیا مسلح گروپ تشکیل دے دیا جائے جبکہ حسب معمول سعودی عرب نے نئے دہشت گرد گروپ کی تشکیل کے لئے چند دن قبل ہی 12 کروڑ ڈالرز کا فنڈ جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب آئندہ 3 سالوں کے دوران اس حوالے سے مزید 52 کروڑ ڈالرز خرچ کرے گا جبکہ اس دوران تشکیل پانے والے نئے مسلح گروپ کے معمول کا خرچ 20 کروڑ ڈالرز بھی سعودی عرب کی گردن پر ہی ہوں گے۔

طے پایا ہے کہ شامی کردستان میں بننے والے نئے امریکی۔سعودی مسلح گروپ میں ابتدائی طور پر 1 لاکھ 20 ہزار جنگجو بھرتی کئے جائیں جبکہ ا سپیشل فورس کے طور پر 600 جنگجوؤں کا دستہ اس فورس سے جدا ہو گا جس کی خصوصی تربیت کے لئے امریکہ کی طرف سے فوجی انسٹرکٹرز بھی بھیجے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button