مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کا مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ، متعدد زخمی

شیعت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جب کہ ایک دوسری کارروائی میں صیہونی فوج نے القدس سے ایک فلسطینی صحافی کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں دیوار فاصل کےقریب فرعون قصبے میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی ایک کسان اور وہ اپنے کھیتوں میں کام کے لیے جا رہا تھا کہ صیہونی فوج نے اس پرگولیاں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ عطاء اللہ حنا

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں قلقیلیہ اور طولکرم میں اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی اور انٹیلی جنس عہدیداروں کی جارحانہ کارروائی میں مشرقی قلقیلیہ متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کفرقدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے کفر قدوم کے مقام پر دھاوا بولا اور متعدد فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری عبداللطیف القدومی کے مکان پرچھاپہ مارا اور ان کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔اُدھرغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم اور تشدد کی اطلاعات ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں بیت حنینا کے مقام پر ایک فلسطینی صحافی عنان نجیب کو اس کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button