اہم ترین خبریںپاکستان

سوشل میڈیا صارفین کا نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار عامر لیاقت پہ پابندی کا مطالبہ

پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار عامر لیاقت کو بین کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

چند روز قبل ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام میں مذہبی مداری عامر لیاقت نے اتحاد بین المسلمین کو پارہ پارہ کرنے کی بھرپور سازش رچی۔

جس پر علماء اور عوام نے اس مداری کو ہر سطح پر مسترد کرتے ہوئے پیمرا سے پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ْْْْْْْْْْصارفین کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت پاکستان میں یہودیوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر فرقہ واریت کروانا چاہتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عامر لیا قت اس طرح کی حرکت کر کے چینل کی ریٹنگ بڑھانا چاہتا ہے ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان میں مذہبی تعصب اور نفرت کو ہوا دینے میں عامر لیاقت سر فہرست ہیں۔

اس مذہبی ٹھیکدار کی فرقہ پرست کاروائیوں کے بعد عوام میں تو شدید غصہ ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کے مطالبہ پر پیمرا کیا ایکشن لیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button