دنیا

کورونا سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔ اقوام متحدہ

شیعت نیوز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی وباء کے باعث مسلمانوں پر حملوں کے واقعات اور دنیا میں نفرت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی، جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، مہاجرین کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ سمجھا جا رہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جا رہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام و عراق کے حوالے سے امریکہ نے اپنی قدیمی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ محمود جوخدار

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہو گی، اسی لیے تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور معاشرتی ہم آہنگی کو قائم کیا جائے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 6 ہفتو ں سے زائد عرصے سے زیر بحث ہونے والا کووڈ۔19 بل امریکہ اور چین کے مابین عالمی ادارہ صحت پر بحث کے باعث ویٹو کے خطرات سے دو چار ہے۔

کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے فرانس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عبوری ارکان میں تیونس کی جانب سے پیش کردہ بل 90 دن تک فائر بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

امریکہ نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ’’فائر بندی‘‘ کی اپیل کی حمایت کی ہے تو چین بل میں عالمی ادارہ صحت کو بھی ریفرنس کے طور پر شامل کیے جانے کا متمنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button