عامرلیاقت کا متعصبانہ رویہ،پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور پیمرامیڈیا سے فارغ کرے، ملت جعفریہ کا مطالبہ
شیعت نیوز: نام نہاد اسکالر، رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کا رمضان ٹرانسمیشن میں متعصبانہ طرز عمل مسلسل پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ثبوثاژ کرنے کا باعث بننے لگا، ملت جعفریہ پاکستان کا عامر لیاقت حسین کو پاکستان تحریک انصاف سے اور ایکسپریس نیوز چینل سے فوری برطرف کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سب سے جاہل ٹی وی اینکر، گستاخ رسول ؐ،نام نہاد مذہبی اسکالر، عیاش مزاج ، پاکستان تحریک انصاف کے لوٹےرکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی جانب سے گزشتہ کافی عرصہ سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد ووحدت کی فضاء کو خراب کرنے کی مذموم سازشیں جاری ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت خدیجہ ؓنےرسالت مآبؐکے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دین کی بقاء اور اسلام کی سلامتی کیلئے عملی جدوجہد کی، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعت نیوزکے ذرائع کے مطابق گذشت دنوں عامر لیاقت نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران شیعہ مکتب فکر کو کٹھرےمیں لاکھڑا کرنے کی کوشش کی ۔ عامر لیاقت حسین نے مبینہ طور پرایک منظم پلاننگ کے تحت مفتی حنیف قریشی اور قاری خلیل الرحمٰن کے ساتھ مل کر مکتب اہل بیت ؑ پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ صحابہ کرامؓ اور امہات المومنینؓ کی توہین کرتے ہیں ۔
پروگرام میں موجود شیعہ عالم دین علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے انتہائی مدلل اور بہترین انداز میں ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیاکہ اہل تشیع مکتب فکر کے عقائد ونظریات بلکل واضح ہیں اس کے علاوہ کسی شخص کے عقائد ونظریات کا مکتب تشیع سے کوئی تعلق نہیں ۔ فقہائے امامیہ اثناعشریہ کے نذدیک اہل کے مقدسات خصوصاً صحابہ کرامؓ اور امہات المومنینؓ کی توہین گناہ اور حرام فعل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: تم کس کس مسجد وامام بارگاہ کو تباہ کروگے؟ پاراچنارمیں تکفیریوں کے ہاتھوں تباہ ہونی والی مسجد کا دوبارہ سنگ بنیاد
یہاں یہ بات بھی واضح رہے عقائد اور تاریخ دو الگ الگ موضوعات ہیں عقیدے کی بنیاد پر آپ بعض حقائق پر پردہ تو ڈال سکتے ہیں لیکن تاریخی حقائق کو جھٹلایا بھی نہیں جاسکتا۔ مکتب اہل سنت میں بھی ایک ایسا طبقہ موجود ہے جو اہل بیت اطہار ؑ کے بجائے انکےقاتلوں کی تعظیم کرتا ہے۔ نبی کریم ؐ کے چچا اور نکاح خواں حضرت ابو طالب ؑ کے ایمان پر شک کرتا ہے ان پر کفر کے فتوے لگاتا ہے ۔ نواسئہ رسول ؐ کےامام حسین ؑ کے قاتل یزید پلید کو رضی اللہ قرار دیتا ہے ۔
کیا وزیر اعظم خان اپنی جماعت تحریک انصاف کے فرقہ پرست رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین پر پابندی لگائیں گے جو ماہ مبارک رمضان میں بھی یہودی ایجنٹ ٹی وی چینل ایکسپریس پر بیٹھ کر شیعہ دشمنی اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے۔ پاکستان کے 8کروڑ شیعیان حیدرکرار ؑ وزیر اعظم عمران خان اور پیمپرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور اس متعصب شخص کو قومی اسمبلی کی نشست سے برخاست کرکے پی ٹی آئی کی رکنیت بھی معطل کی جائے اور پیمرا اس پر کسی بھی چینل پر آن آیئر آنے پر مکمل پابندی کااعلان کرے ۔







