اہم ترین خبریںپاکستان

الحجت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سےاجناس، نقد رقوم اورسلائی مشینوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، علامہ نعیم الحسن

تقریب میں قومی و ملی شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے الحجت فاؤنڈیشن کی کاؤشوں کو سراہا۔

شیعت نیوز: الحجت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت غریب، نادار اور ضرورت مندوں میں مفت راشن کی تقسیم کیلئے امدادی کیمپ مسجد و امام بارگاہ قصر ابو طالب کریم آباد میں لگایا گیا، جس سے خطاب کے دوران مولانا نعیم الحسن الحسینی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہمیں مستحقین اور ضرورت مند وں کی دادرسی کرنا ہوگی جو کہ نیک اور صالح عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت خدیجہ ؓنےرسالت مآبؐکے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دین کی بقاء اور اسلام کی سلامتی کیلئے عملی جدوجہد کی، علامہ شہنشاہ نقوی

اس کے ساتھ ساتھ ان سخت اور کٹھن حالات میں اپنے پریشان حال بھائیوں کا خیال بھی رکھنا ہوگا، خصوصاً جو افراد اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے قاصر ہیں اور وہ اپنی ضرورت کو پورا نہیں کرسکتے ان کیلئے خصوصی کام کرنا ہوگا تاکہ وہ بھی اس مہنگائی کے دور میں اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں غریب اور نادار افراد میں اجناس کے تھیلے، نقد رقوم، لباس اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں قومی و ملی شخصیات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے الحجت فاؤنڈیشن کی کاؤشوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button