مشرق وسطی

شام پر اسرائیل کا فضائی حملہ، امریکی فوجیوں کی گاڑی تباہ

شیعت نیوز: شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملے میں تین عام شہری شہیداور چار زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف امریکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دمشق کے فضائی حدود کے اطراف میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی میزائلوں کو زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔

شام کے سرکاری ٹی وی کے اعلان کے مطابق صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے دمشق پر میزائل فائر کرنے کے لئے لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی کالعدم تنظیم داعش کے 2دہشت گرد گرفتار

صیہونی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر میزائل فائر کئے جن میں تین عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

گذشتہ منگل کو شام کے تاریخ شہر پالمیرا پر بھی صیہونی جنگی طیاروں نے حملہ کیا تھا جسے شام کے ائیرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا جارح طیاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

دوسری جانب شام کے دیر الزور علاقے میں امریکی فوجیوں کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دیر الزور کے مضافاتی علاقے میں امریکی فوجیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کے بعد دو امریکی فوجی لا پتہ ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ امریکی فوجی اپنی گاڑی میں العمر آئل فیلڈ سے تنف آئل فیلڈ کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی پر حملہ ہو گیا۔ مقامی افراد کو امریکی گاڑی جلی ہوئی ملی جبکہ اس میں سوار دو فوجی ابھی تک لا پتہ ہیں۔

ابھی امریکی فوجیوں کی جانب سے اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

امریکہ نے شام کے تیل سے مالا مال علاقے میں اپنے فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے اور تیل فروخت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button