اہم ترین خبریںپاکستان
گلگت ضلع نگرقرنطینہ میں موجود آخری زائر امام رضاؑ بھی صحتیابی کےبعدگھرروانہ
اسقرداس گائوں سے تعلق رکھنے والا زائر محمد عباس 26 فروری کو ایران سے آیا تھا

شیعت نیوز: بفضل خدا ،گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے قرنطینہ مرکز میں موجود آخری زائر بھی صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گیا۔ اسقرداس گائوں سے تعلق رکھنے والا زائر محمد عباس 26 فروری کو ایران سے آیا تھا اور 21 مارچ کو نگر پہنچا جہاں انہیں دیگر زائرین کے ساتھ قرنطینہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک انسان کو اپنی نیت کو خالص کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، علامہ ساجد نقوی
محمد عباس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ ہفتہ کے روز وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہو گیا۔ اس وقت ضلع نگر کے قرنطینہ مراکز میں کوئی بھی زائر موجود نہیں۔ تمام زائرین ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔