ایران

امریکہ و یورپ ایران کو نصیحت نہیں کر سکتے۔ ایرانی وزیر خارجہ

شیعت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ و امریکہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کی اپنی مرضی کے مطابق تشریح کر کے ایران کو نصیحت نہیں دے سکتے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکہ، سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے برخلاف سن دو ہزار سترہ سے پوری دنیا میں اپنی منھ زوری چلانے کے درپے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپ نے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس پر عمل کرنے کے بجائے امریکہ کی فرمانبرداری کی اور یورپ و امریکہ، سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کی اپنی مرضی کی تشریح کر کے ایران کو نصیحت نہیں دے سکتے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور نہ ہی ایران نے ایسے میزائل تیار کئے ہیں جو ان ہتھیاروں کو حمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور یہ بات خود غور کرنے کی ہے کہ اس قسم کے ہتھیار کن کے پاس ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : رمضان المبارک انسان کو اپنی نیت کو خالص کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، علامہ ساجد نقوی

دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے رمضان المبارک کی آمد پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد جواد ظریف نے رمضان المبارک کے آغاز کی مناسبت سے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس امید کا اظہار کردیا کہ امت مسلمہ اور دنیا کی پوری قومیں، خیر و عافیت میں ہوں گے۔

انہوں نے االلہ رب العزت سے تمام مسلمانوں کی عبادات کو قبول کرنے کی دعا کی۔

ظریف نے پوری امت مسلمہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ تمام مسلم لوگ اس بحران پر قابو پاکر ایک دوسرے کے ساتھ مزید قریب ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کردیا کہ کہ پوری دنیا میں امن، انصاف اور سلامتی کا قیام ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 25 اپریل بروز ہفتے ایران میں پہلا روزہ اور رمضان المبارک کا آغاز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button