عراق

عراق میں حشد الشعبی نے داعش کا حملہ ناکام بنا دیا، سات داعشی دہشت گرد ہلاک

شیعت نیوز: عراق کی مسلح افواج اور حشد الشعبی نے ایک کارروائی میں داعش دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ دیالہ کے شہر خانقین کے قریب عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی کی ایک کارروائی میں سات داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شمال مشرقی صوبہ دیالہ کے شہر المقدادیہ قصبے پر داعشی حملے میں دو عراقی سیکیورٹی جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فورسز اور حشدالشعبی کی کارروائی، 135 داعش دہشت گرد ہلاک

حشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز نے جمعرات کے روز جنوب مغربی صوبے نینوا میں داعشی دہشت گرد گروہ کے حملے کو پسپا کر کے متعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی صوبے نینوا میں واقع صحرائے الحضر میں موجود داعشی دہشت گرد ملک کے مرکزی علاقوں کی طرف بڑھنا چاہتے تھے جن کا بروقت مقابلہ کر کے انہیں پسپا کر دیا گیا ہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے گذشتہ روز داعشی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔

دوسری جانب عراق سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد کے وسط میں پارلیمنٹ ہاؤس کے بالمقابل تزویراتی اور دفاعی اہمیت کی حامل جگہ کو عراقی حکومت نے حزب اللہ کے حوالے کر دیا ہے۔

عراق کے بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے ڈائریکٹر نے گرین زون میں آنے والی یہ جگہ حزب اللہ بریگیڈ کو دی ہے۔

سوشل میڈیا پر شہریوں نے بغداد کے گرین زون، سخت حفاظت والے علاقے، سفارت خانوں کے بیچ اہمیت کے حامل مقام کو ایک حزب اللہ کے حوالے کرنے پرحکومتی اقدام کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button