تبلیغی مدرسہ باب الاسلام کے مہتمم کے والد کی کورونا سے وفات گھرکےدیگر7 افراد بھی متاثر
شیعت نیوز: تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والی جامع مسجدو مدرسہ باب الاسلام کے مہتمم کے والد کی کورونا سے وفات کے بعد مزید 9 افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود مدرسہ سیل کر دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جامع مسجدو مدرسہ باب الاسلام اسلام آباد سیکٹر ایف سیون مرکز کے امام کے والد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد وہ جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تنگدست گھرانوں کی مددکرکے رمضان میں دہراثواب کمایاجاسکتاہے،علامہ راجہ ناصرعباس
انتظامیہ نے مدرسے میں موجود دوسرے لوگوں اور رشتہ داروں کے ٹیسٹ کیے تو مزید 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد انتظامیہ نے مدرسے میں موجود تمام افراد کو قرنطینہ کرکے مدرسے کو سیل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی جنگ ،سعودی ولی عہد بن سلمان کی روسی صدر پیوٹن کو ٹیلی فون پر دھمکیاں
مدرسہ باب الاسلام کے افراد سے جو لوگ گزشتہ دنوں میں ملے ہیں ان کی فیملیز کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں مجموعی طور پر شرح اموات 2.1 فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والوں کا تناسب 22.1 فیصد ہے۔
۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 212 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 2 ہزار 156 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
مماثل خبریں
یہ خبر لازمی پڑھیں: دیامرمیں کورونا کے پہلے3کیس سامنے آگئے، تینوں افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سےہے
یہ خبر لازمی پڑھیں: یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ تبلیغی جماعت کے غیر ذمہ دارانہ طرزعمل سے کرونا وائرس پھیلا، حامدرضا







