دنیا

مقبوضہ کشمیرمیں مزید 4 کشمیری شہید، لاک ڈاؤن کا 31واں روز

شیعت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ناکہ بندی، علاقہ بندی اور سڑکوں کی تار بندی ہنوز جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔

بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا جواز پیش کرنے کے لیے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 4 کشمیری نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیری خاتون صحافی مسرت زہرا کی گرفتاری بھارت کا بدترین ریاستی جبرہے، زہرا نقوی

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ناکہ بندی، علاقہ بندی اور سڑکوں کی تار بندی ہنوز جاری ہے، البتہ پچھلے 2 روز سے شہر سرینگر میں سختی کے ساتھ لاک ڈاؤن کی کیفیت میں نرمی کی جارہی ہے۔

پیر کو سڑکوں پر بہت زیادہ عوامی آمد و رفت رہی اور نجی گاڑیوں کی اس قدر بھیڑ تھی کہ کئی جگہوں پر ٹریفک جام بھی ہوئے تاہم منگل و بدھ کو اس میں تھوڑی بہت کمی دیکھی گئی لیکن سول لائنز علاقوں میں عام ہڑتال جیسی کیفیت تھی جس کے دوران نجی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی۔ شہر کے کسی بھی علاقے میں کہیں پر بھی پولیس نے ناکوں پر گاڑیوں کو نہیں روکا نہ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے اجرا کئے گئے پاس چیک کئے گئے۔

پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی پاداش میں 4 دکانداروں کو حراست میں لیکر جنوبی کشمیر میں 39 گاڑیاں ضبط کیں۔ البتہ وادی کے 80 ریڈ زونوں میں نقل و حرکت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے اور کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے۔

نقل و حرکت کے حوالے سے محدود علاقوں میں ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے اور سختی کے ساتھ لاک ڈاؤن کو عملایا جارہا ہے۔ شہر کے مقابلے میں دیگر قصبوں، ضلع صدر مقامات اور دیگر دہی علاقوں میں کوئی نرمی نہیں دی جارہی ہے۔

دہی علاقوں اور قصبوں میں کہیں سبزی نہیں بنتی، گوشت نہیں مل رہا ہے۔ پولیس نے دفعہ 144 کے تحت جاری امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں بدھ کو بھی کارروائی جاری رکھی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں مائسمہ پولیس نے 2 دکانداروں کو حراست میں لیکر ان کے خلاف دو کیس ایف آئی آر نمبر 11 اور 12 درج کرلیا۔

اونتی پورہ پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں 10 موٹر سائیکلوں سمیت 36 گاڑیوں کو ضبط کیا۔ اونتی پورہ پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں 12 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

پولیس اسٹیشن پانپور کے علاقے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب 3 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا گیا۔ پولیس اسٹیشن کھریو کے علاقے میں 5 گاڑیوں اور 9 موٹر سائیکلوں کو ضبط کر لیا گیا اور پولیس اسٹیشن ترال کے علاقے میں 6 گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button