یوم علیؑ کے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتا ، آئی جی سندھ کے فرمان پر شیعہ عمائدین خاموش
واضح رہے کہ ایام ماہ مبارک کہ حوالے سے ملک بھر میں حکومت کی جانب سے نماز باجماعت اور تراویح کےانعقاد پر حکومت کی تمام مکاتب فکر کےعلماء کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں ۔

شیعت نیوز: گورنر ہاؤس سندھ میں ماہ رمضان المبارک میں نماز باجماعت ، تراویح اور اعتکاف کے انعقاد پرہونیوالی اعلی سطحی میٹنگ میں آئی جی سندھ نے واضح طور پہ کہہ دیا کہ وہ جلوس شہادت امام علی (ع) اور مجالس کہ انعقاد کو یقینی نہیں بنا سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: جھوٹ بے نقاب،اگر ایران نے زائرین کو پاکستان میں دھکیلا تو اب حکومت کسے وطن واپس لا رہی ہے؟؟
واضح رہے کہ ایام ماہ مبارک کہ حوالے سے ملک بھر میں حکومت کی جانب سے نماز باجماعت اور تراویح کےانعقاد پر حکومت کی تمام مکاتب فکر کےعلماء کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے کورونا وائرس ازخودکیس میں ایم ڈبلیوایم کی فریق بننے کیلئے درخواست دائر
اس سلسلے میں آج صدر مملکت جناب عارف علوی کی زیرصدارت بھی علماء کرام کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں شیعہ قائدین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ عارف واحدی اور علامہ امین شہیدی نے بھی شرکت کی جس میں ایام عزا کی مجالس اور جلوسوں کہ انعقاد کو بھی رمضان کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کہ تحت یقینی بنانے پہ اتفاق کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ ھوگیا ! رمضان کی نمازیں ، یوم علیؑ اور یوم القدس کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہوگی
لیکن گورنر ہاؤس سندھ کے اجلاس میں کراچی کےشیعہ عمائدین مولانا سید شہنشاہ نقوی ، مولانا رضی جعفر نقوی اور جعفریہ الائنس کےشبر رضا شریک تھے کہ جنکے روبروآئی جی سندھ جناب مشتاق مہر نے واضح کردیا کہ وہ کورونا وائرس کے سبب یوم علیؑ کے اجتماعات بالخصوص جلوس عزا یوم شہادت حضرت علی (ع) کا انعقاد نہیں کروا سکتے ۔ میٹنگ میں موجود شیعہ نمائندگان اس اعلان پر کوئی موثر آواز نہیں اٹھا سکے۔