ایران

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ صدر ایران

شیعت نیوز : ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور ورلڈ بینک کی ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تبعیض ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے۔عالمی بینک اورمالیاتی ادارے کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

صدر روحانی نے نیمہ شعبان اور منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں خاص طور پر شیعیان حیدر کرار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ادیان منجی کے منتظر ہیں لہذا منجی کی آمد کا انتظارصرف مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ تمام آسمانی ادیان کا ایک منجی کے ظہور پراعتقاد ہے لیکن اس انتظار کے سلسلے میں اسلام اور خاص طور پر شیعوں کے اندر زیادہ اہتمام پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے کہا کہ منجی کی آمد اور ظہور کے بارے میں کوئی وقت نہیں بتا سکتا کیونکہ منجی کی آمد کا علم صرف اللہ تعالی کے پاس ہے ؛ روایت میں آیا ہے کہ اگر کوئی شخص منجی کے ظہور کا وقت معین کرے تو اس کی بات کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ جھوٹ بول رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس نے ثابت کردیا کہ امریکہ اپنے ملک کو بھی چلانے میں ناکام رہا ہے۔ ایران

صدر روحانی نے کہا کہ منجی کی آمد پر ظلم و ستم کا خاتمہ ہوجائے گا اور ہر طرف امن و صلح اور عدل و انصاف کا چرچہ ہوگا۔

صدر حسن روحانی نے ایران کی مختلف شعبوں خاص طور پر سائنس و ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں شاندار پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ترقی، آزادی اور استقلال میں انقلاب اسلامی کا نمایاں کردار ہے۔ ایران واحد ملک ہے جو آج انبیاء علیھم السلام کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ ایران واحد ملک ہے جو آج کے نمرود، فرعون ابو جہل و ابو لہب اور شیاطین کا ڈٹ کا مقابلہ کررہا ہے۔ ایران انبیاء علیھم السلام کی سیرت پر گامزن رہتے ہوئے ترقی اور پیشرفت کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ہم عالمی سامراجی طاقتوں کی پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کا ڈٹ کا مقابلہ کررہے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے ورلڈ بینک اور مالیاتی اداروں پر زوردیا کہ وہ امریکہ کا دباؤ قبول نہ کریں ، امریکہ کی ظالمانہ اور مجرمانہ پالیسوں کو مسترد کردیں اور قرض کے معاملے میں ایران اور دیگر ممالک کے درمیان فرق پیدا نہ کریں کیونکہ ایران عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے ایران اور دیگر ممالک کے درمیان مالیاتی تبعیض اور تعصب کو برداشت نہیں کرے گا اور عالمی مالیاتی اداروں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ انھیں اپنی عالمی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button