مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کا فلسطینی کسانوں پر فائرنگ ، دو نوجوان اغوا کر لیے

شیعت نیوز : اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب مشرقی علاقے میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی اور شمالی سرحدی علاقے میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال میں خان یونس میں خزاعہ قصبے کے مشرق میں اپنی زمینوں پر کام کرتے کسانوں پر فائرنگ کی اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔ حملے کی شدت کی وجہ سے کسانوں کو علاقے کو چھوڑنا پڑا۔

اسی دوران چار فوجی بلڈوزروں نے غزہ کے شمال میں بیت لاحیا قصبے کے شمال مغرب میں سرحدی علاقے میں محدود دراندازی کی اور زمینوں کو کھودنا اور ہموار کرنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : تم کیا لڑو گے || مظہربرلاس

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الطور قصبے پر ہلہ بولا اور ابو دس قصبے سے دو فلسطینی نوجوان اغوا کر لیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر محمد عبید کو حراست میں لینے سے پہلے اسکے گھر پر ہلہ بولا اور توڑ پھوڑ کی۔

اسرائیلی فوجیوں نے اسی قصبے میں اپنی سزا پوری کرنے والے سابق اسیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے بھی اغوا کر لیا۔ اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے الطور قصبے پر ہلہ بولا اور مقامی نوجوانوں پر پل پڑے ۔ تاہم قصبے میں سے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ایک اسرائیلی عدالت نے بغیر کسی مقدمے کی سماعت یا مقدمے کے تین فلسطینی نوجوانوں کو انتظامی طور پر چھ ماہ کے لئے نظربند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باخبر ذرائع نے نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ مصطفیٰ الحسنات، 21 سالہ يزن البلعاوي اور 22 سالہ رامز کے ناموں سے کی ہے۔ ان سب کا تعلق بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔

اسرائیلی فوج نے ان نوجوانوں کو 19 مارچ کو انکے گھروں پر چھاپوں کے دوران اغوا کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button