اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت قرنطینہ کے نام زائرین کو قید سے فوری رہا کرے، علامہ قاضی نیازحسین نقوی

انہوں نے کہا کہ ہم متوجہ کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور انتباہ کرتے ہیں کہ زائرین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام میں پایا جانا اشتعال حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے ملتان قرنطینہ سے نیگیٹو رزلٹ آنے کے باوجود زائرین کو اپنے گھروں کی بجائے اضلاع کی قرنطینہ میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرکے واپس آنے والوں کو فی الفور قید سے رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 1133، اکثریت تبلیغیوں کی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور میں علماء سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب انتظامیہ مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، جبکہ ان زائرین نے تفتان بارڈر پر اذیت ناک ایام گزارنے کے بعد ملتان میں بھی 14 کی بجائے 18 دن گزار لئے، ان کے ٹیسٹ لئے گئے، لیکن ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد بھی انہیں گھر بھیجنے کی بجائے متعلقہ اضلاع میں قید کر دیا گیا ہے، یہ ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی ،تبلیغی جماعت کے تعلق رکھنے والےباپ بیٹاکورونا وائرس میں مبتلا ، گھر سیل

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کو فوری طور پر رہا کرکے ان کے گھروں میں پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی اکثریت تبلیغی جبکہ شاہ محمود کی زائرین کے خلاف ہرزہ سرائی

علامہ نیاز نقوی نے حکومت سے استفسار کیا کہ کیا اسی طرح کا رویہ امریکہ، برطانیہ، اسپین، اٹلی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے آنیوالے مسافروں کیساتھ بھی روا رکھا گیا ہے، یا یہ تذلیل صرف اور صرف ایران سے آنیوالے زائرین کیلئے ہے۔؟ حقیقت حال یہ ہے کہ زائرین اور دوسرے ممالک سے آنیوالے شہریوں کیلئے قانون الگ الگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں گرفتار داعش کا سربراہ کون ہے؟؟ || جانیئے اہم حقائق

انہوں نے کہا کہ ہم متوجہ کرتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور انتباہ کرتے ہیں کہ زائرین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام میں پایا جانا اشتعال حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button