اہم ترین خبریںپاکستان

قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے 121 زائرین کوروناٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو روانہ

قرنطینہ میں موجود باقی زائرین کے رزلٹ منفی آنے کے بعد وہ بھی اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے

شیعت نیوز: قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم 121 زائرین کوروناٹیسٹ منفی آنے پر اپنے اپنے گھروں کو روانہ کردیئے گئے ہیں ۔
قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان سے فارغ ہوکر جانے والے زائرین کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی، ڈیرہ اسماعیل خان، پاراچنار، ہنگو، کوہاٹ، بنوں، مردان، چارسدہ، پشاور، مانسہرہ، صوابی، ہری پور، ایبٹ آباد، اپردیر، مالاکنڈ، سوات، کراچی، گجرانوالہ، گجرات، جھنگ ، منڈی بہاؤالدین سے ہے ۔ قرنطینہ میں موجود باقی زائرین کے رزلٹ منفی آنے کے بعد وہ بھی اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت ، کورونامیں مبتلا تبلیغی جماعت کےمشتبہ مریض کی قرنطینہ سینٹر منتقلی کیلئےرینجرز طلب

مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفرعباس نقوی نےزائرین کو الوداع کرتے ہوئے کہاکہ ہم ڈیرہ کی ضلعی انتظامیہ، سٹیشن کمانڈر ڈیرہ ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،آر پی او ڈیرہ ،ڈی پی او ڈیرہ،ڈاکٹرماجد خان اورمیڈکل سٹاف کا شُکریہ ادا کرتے ہیں ،قرنطینہ سینٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں زائرین کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت ”احساس پروگرام“کی رجسٹریشن کی غیرضروری شرائط پر نظرثانی کرے،علامہ احمد اقبال

انہوں نے کہاکہ زائرین کو بہترین کھانا،بہترین رہائش، بہترین صفائی ، میڈسن وقت پر دی گئی ۔ میں اپنی پوری ٹیم کا بھی شکر گُزار ہوں کہ مومنین کے تعاون سے زائرین تک کپڑے، دودھ،فروٹ ،صابن شیمپو،بچوں کے کھلونے وغیرہ قرنطینہ سینٹر پہنچانے میں مدد کرتےرہے۔

یہ بھی پڑھیں :تبلیغی جماعت کے میڈیا ٹرائل پرشورمچانے والے سیاستدانوں کو زائرین کے میڈیا ٹرائل کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی، علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے مزید کہاکہ قرنطینہ سینٹر میں موجود باقی زائرین کی خدمت المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ زائرین ڈیرہ انتظامیہ اور ڈیرہ کے مومنین کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button