اہم ترین خبریںایرانشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

ایران میں کورونا وائرس اور امریکا کی اقتصادی دہشت گردی

ایران میں کورونا وائرس اور امریکا کی اقتصادی دہشت گردی

ایران میں کورونا وائرس اور امریکا کی اقتصادی دہشت گردی.. کورونا وائرس کی وجہ سے یوں تو پوری دنیا ہی مشکل میں پھنسی نظر آتی ہے لیکن دنیا کا کوئی دوسرا ملک آج امریکی اقتصادی دہشت گردی کا اس طرح شکار نہیں ہے جس طرح کہ ایران ۔

 ایران کو بیک وقت کئی مشکلات کا سامنا

جمہوری اسلامی ایران کو بیک وقت کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔ یوناءٹڈاسٹیٹس آف امریکا نے ایران پر بدترین نوعیت کی اقتصادی پابندیاں لگارکھیں ہیں ۔ بین الاقوامی مالیاتی نظام میں امریکی ڈالر کو ناقابل نظر انداز مشترکہ کرنسی کی حیثیت کی وجہ سے اہمیت حاصل ہے ۔ اسی لئے بہت سارے ممالک ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے سے کتراتے ہیں ۔

اگر کوئی بھی ملک یا کمپنی ایران کے ساتھ تجارتی یا کاروباری تعلقات قائم کرے تو اس پر بھی امریکی اقتصادی پابندیوں کا اطلاق ہوتا ہے ۔ امریکی حکومت ایسے اداروں کو بلیک لسٹ کردیتی ہے ۔ مطلب یہ کہ پھر وہ ملک یا کمپنیاں امریکا میں یا امریکی ڈالر میں بین الاقوامی مالیاتی نظام و بینکاری نظام سے بہرہ مند نہیں ہوسکتے ۔

ایران طبی ساز و سامان خرید نہیں سکتا

یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کے شکار دیگر ممالک کو دنیا سے مطلوبہ طبی ساز و سامان کی خرید و فروخت میں کوئی دشواری پیش نہیں آرہی ۔ مگر، امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران رقم دے کر بھی مطلوبہ طبی ساز و سامان خرید نہیں سکتا ۔ حتیٰ کہ امریکا نے طبی ساز و سامان کی خرید و فروخت پر بھی اقتصادی پابندیوں کا اطلاق کرکھا ہے ۔

موجودہ نازک صورتحال میں جب ہر ملک کی اقتصادی حالت دگرگوں ہوچکی ہے ۔ اوربین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کوروناوائرس زدہ ممالک اور خاص طو ر پر ترقی پذیر ممالک کومالی معاونت کے عنوان سے قرضے دینے پر آمادہ ہیں ۔ تب بھی امریکی حکومت نے انتہائی غیر انسانی پالیسی کو برقرار رکھا ہوا ہے ۔

امریکی حکومت کی انتہائی غیر انسانی پالیسی

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے اعلان کیا تھا کہ ریپڈفائنانشل انسٹرومنٹ کے ذریعے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی سپورٹ کی جائے گی ۔ فوری طور پر ایران کے مرکزی بینک نے رسمی طور پراس سہولت تک رسائی کے لئے درخواست بھیجی ۔ مگر امریکا نے آئی ایم ایف پر دباءو ڈالا کہ ایران کو قرضہ بھی نہ دیا جائے ۔

ایران نے کورونا وائرس کی موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر پانچ بلین ڈالر قرض کے لئے درخواست دی تھی ۔ مگر یوناءٹد اسٹیٹس آف امریکا کے دباءو کی وجہ سے یہ قرض ملنا اب ناممکن ہوچکا ہے ۔

ایرانی قوم کی اقتصادی نسل کشی

اتوار 5اپریل 2020ع تک ایران میں کورونا وائرس نے کل 58,606 افراد کو مبتلا کیا تھا ۔ ان میں سے 22,011افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ جبکہ 3,603افرادکی موت واقع ہوچکی ۔

ایک طرف تو ایک طویل عرصے سے امریکا نے ایران پراقتصادی پابندیاں لگاکر ساڑھے آٹھ کروڑ پر مشتمل ایرانی قوم کی اقتصادی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

امریکی حکومت کی شیطانی سیاست

دوسری طرف اب جبکہ پوری دنیا کے انسانوں کو ایک ہی وبائی مرض سے خطرہ لاحق ہے تب بھی امریکی حکومت اس خالص انسانی مسئلے پر بھی شیطانی سیاست کرتی نظر آتی ہے ۔ امریکی حکومت کی یہ پابندیاں اوراس پر ہٹ دھرمی دکھانا، حتیٰ کہ ایران کو قرض دینے والے اداروں کو بھی منع کرنا، یہ انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے مترادف ہے ۔

دنیا بھر میں اگر کوئی خود کو انسان کہتا ہے تو اسے امریکا کے اس غیر انسانی چہرے کو بے نقاب کرکے اس کی مذمت و مخالفت کرنی چاہیے ۔ پوری دنیا پر لازم ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکی حکومت اور اداروں کو مجبور کرے کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹائیں ۔

خاص طور پر چین، روس، یورپی یونین، شنگھائی، برکس، آسیان، اپیک رکن ممالک مشترکہ طور پر یہ مطالبہ رسمی طور پر کریں ۔ چین ، روس ، پاکستان اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔

 امریکا کا اجتماعی بائیکاٹ

یہ اچھی بات ہے مگر ان سارے ممالک کو امریکی حکومت اور اداروں پر دباءو ڈالنا چاہیے اورامریکی پابندیاں نہ ہٹانے کی صورت میں یا تو امریکا کا اجتماعی بائیکاٹ کردینا چاہیے یا پھر امریکی پابندیوں کو پاءوں تلے روندتے ہوئے ایران کو مطلوب طبی ساز و سامان کی رسائی اور مالی مدد تک رسائی کو ممکن بنادینا چاہیے ۔

 

چین کی حکومت اور عوام  کی بھرپور مدد

اب تک چین  کی حکومت اور عوام نے ایران کی بھرپور مدد کی ہے اب تک 28فلاءٹس چینی امداد لے کر ایران پہنچا چکیں ہیں ۔ چینی امداد میں ایک کروڑ سے زائد چہرے کے ماسک، پانچ لاکھ ٹیسٹ کٹس، تین لاکھ میڈیکل اور آئسولیشن گاءون ، 22لاکھ دستانے، 350وینٹی لیٹرز، 500پری فیبریکیٹڈ اسپتال رومز ، ادویات اور اسپتال کے ساز وسامان شامل ہیں ۔

چین نے پاکستان کی بھی بھرپور مدد کی ہے ۔ پاکستانیوں اور ایرانیوں کو چین کی یہ مدد یاد رہے گی ۔ پاکستانی اور ایرانی بھی بحیثیت قوم چین کو امریکا پر ترجیح دیتے آئے ہیں ۔

 

ایران میں کورونا وائرس اور امریکا کی اقتصادی دہشت گردی

 

آج یوناءٹڈ اسٹیٹس آف امریکا تاریخ انسانیت کا مجرم بن کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے جسے اس مشکل وقت میں بھی اپنی سامراجی شیطانی سیاست سوجھی ہے ۔

امریکی قوم کی انسانیت دوستی پر یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ کیا کورونا وائرس میں مبتلا ایرانی قوم کا کوئی انسانی حق نہیں !. ٹرمپ حکومت ، زایونسٹ لابی اور کارپوریٹوکریسی کا امریکا پر قبضہ امریکی قوم کی آزادی و خود مختاری اور قومی غیرت کا منہ چڑاتا نظر آرہا ہے ۔ اب امریکی قوم دیکھ لے کہ چین کو امریکا پر کیوں ترجیح دی جاتی ہے ۔

غلام حسین برائے شیعت نیوز اسپیشل

طلسم ہوشربا، داستان امیر حمزہ ابراہیم اور آٰیت اللہ خامنہ ای

 

متعلقہ مضامین

Back to top button