اہم ترین خبریںایران

امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے۔ جنرل صفوی

شیعت نیوز: فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے اعلیٰ مشیر جنرل صفوی نے کہا ہے کہ اب دنیا بالخصوص خطے میں امریکہ کی فوجی و سیاسی برتری کے زوال کا وقت آن پہنچا ہے۔

جنرل یحییٰ صفوی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں پڑوسی ملک عراق میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب امریکی انتظامیہ کو بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کی پابندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داری سمجھ لینی چاہئے۔

جنرل صفوی کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمنٹ اپنے ملک میں امریکی سرکردگی میں موجود غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا بل پاس کر چکی ہے جس کے بعد ان کی موجودگی غیر قانونی ہے اور عراق کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ایران پرسے پابندیاں ختم کرانےکیلئے اپنابھرپورکرداراداکررہاہے،شاہ محمودقریشی

ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیراعلیٰ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کو نظر انداز کرے گا تو پھر اسے عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی اور عراقی حکومت و عوام اس کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح حق بجانب ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ برطانوی عوام کو اپنی حکومت سے توقع ہے کہ حکومت، جوہری معاہدے اور انسان دوستانہ عالمی وعدوں کے فریم ورک کے اندر امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو نظرانداز کرے۔

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیرحمید بعیدی نژادنے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برطانوی حکومت نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کیلئے برطانیہ کے عوام کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق اور فوجی ساز و سامان کی برآمدات کے شعبے میں امریکی پابندیاں کورونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی کوششوں پر اتنے زیادہ اثرات مرتب نہیں کریں گی لہٰذا ان کو نظر انداز کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ برطانوی عوام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی حکومت ایران جوہری معاہدے اور انسان دوستانہ عالمی وعدوں کے فریم ورک کے اندر امریکی ظالمانہ پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایران سے تعلقات کے لئے اس ملک کے بینکوں، مالیاتی اور تجارتی تنظیموں کی حمایت کرے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے عوام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے کیلئے ایک دستخطی مہم شروع کی جس کے دوران14 ہزار سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button