ایران

کوویڈ 19 کی روک تھام میں کامیابی عوام کے تعاون کی مرہون منت ہے۔ روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر ممکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کی روک تھام میں کامیابی عوام کی حمایت اور ان کے تعاون کی مرہون منت ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز کورونا وائرس روک تھام کی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کورونا وائرس روک تھام کی قومی کمیٹی سے ایرانی عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کا ایران میں جاری کورونا اسکریننگ پر خراج تحسین

انہوں نے کوویڈ 19 کی روک تھام میں معاشرتی فاصلے کے منصوبے کے مرحلہ وار نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے تمام مرحلوں میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔

ایرانی صدر نے مختلف صوبوں کی آمد و رفت کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق لوگوں کی اسکریننگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اس حوالے سے بھی پھر پور تعاون کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ہم نے ہر کسی کو اپنے ہی صوبے میں رہنے اور بغیر ضرورت کے سفر کرنے نہ کی تجویز اور سفارش دی اور اس بار بھی ایرانی عوام نے اس منصوبے کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی زائرین کا ایک گروپ پاک ایران سرحد کے درمیان پھنس گیا

انہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جب ایران کو کوویڈ-19 سے متاثرہ دیگر ممالک کا قیاس کرتے ہیں تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کورونا وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے ایرانی کی کارکردگی مقبول ہے اور ساتھ ہی ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور علاج ہونے والوں کی تعداد بھی قابل قبول ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں ایرانی کی صلاحیتوں، ہسپتالوں میں موجود بستروں اور طبی ساز و سامان کی مناسب صورتحال سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی ہلاکتوں میں کمی اور ساتھ ہی طبی ٹیموں کی اچھی کارکردگی اور کوویڈ-19 سے متاثرہ صوبوں کی صورتحال میں بہتری سے ظاہر ہوتی ہے کہ کورونا وائرس کے کنٹرول سے متعلق ایران کی کارکردگی اچھی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کی صحت، حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور ہم پوری طرح طبی ٹیموں کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 41495 کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 2757 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں جبکہ 13911 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button