مشرق وسطی

شام : امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گرد غویران جیل سے فرار

شیعت نیوز : شام کی الحسکہ شہر کی غویران جیل سے کئی داعش دہشت گرد فرار کر گئے ہیں۔

شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شمال مشرقی شام کے الحسکہ شہر کی غویران جیل میں قید داعشی قیدی شورش کے بعد جیل سے فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ جیل امریکی غاصب فوجیوں کے حمایت یافتہ گروہ ڈیموکریٹک سیرین فورس کے زیر کنٹرول ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ الحسکہ شہر کی غویران جیل میں دنیا کے 54 ملکوں کے دہشت گرد قید ہیں اور یہ ممالک داعش کے رکن اپنے دہشت گرد شہریوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

گذشتہ ایک مہینے کے دوران غویران جیل میں ہونے والی یہ دوسری بغاوت ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہفتے کو شام اور روس کی حکومتوں نے امریکہ کو شام میں موجود دہشت گردوں کی حمایت کے سلسلے میں خبردار کیا تھا۔

امریکہ نے شام سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کا اعلان ضرور کیا ہے، تاہم امریکہ کے باوردی دہشت گرد اب بھی شام کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور فوجی کاروائیوں کے ساتھ ہی دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ صورتحال زائرین کے خلاف ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کی متحمل نہیں ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔

واضح رہے کہ امریکہ نے سن دو ہزار چودہ میں داعش کے خلاف جنگ کے نام پر عالمی اتحاد قائم کیا تھا جبکہ یہ بات اب پوری طرح واضح ہو چکی ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اورعلاقائی اتحادیوں نے خطے میں داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں وہ اسلحہ اور رقوم فراہم کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button