اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کا شبہ تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع

حکمہ صحت سرگودھا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے ہیں

شیعت نیوز:کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کا شبہ تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع کردی گئی ہے ۔ محکمہ صحت سرگودھا نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے کراچی واپس آنے والا ایک اور مسافر کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہارگیا

اس سلسلے میں تبلیغی اجتماعات سے واپس آنے والے افراد کو خصوصی طور پر چیک کرنے کے انتظامات کر لیے گئے۔ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا نے مختلف علاقوں سے سرگودھا شہر میں آنے والے تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع کر دی ہے، تا حال سرگودھا تبلیغی جماعت میں سے صرف ایک فرد پازیٹو ہوا تھا، اس مقصد کیلئے سرگودھا کی مرکزی مدنی مسجد میں قرنطینہ قائم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رائے ونڈتبلیغی اجتماع کے ثمرات ،کراچی میں مزید دو افراد کوروناوائرس سےہلاک

جہاں خصوصی طور پر تبلیغی زائرین وغیرہ کو سکریننگ اور آئسولیشن کے لئے رکھا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت سرگودھا کے ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں تا حال کرونا سے بچاؤ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جاری ہے، جسکی وجہ سے انتہائی کم تعداد میں کیسز پازیٹو ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزراء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا ملتان قرنطینہ سینٹر کادوہ، انتظامات کاجائزہ

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت دیوبندی تبلیغی جماعت اور رائے ونڈ اجتماع کے سبب کورونا وائرس کے خطرات کی ذد پر ہے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض کورونا میں مبتلا پائے جارہے ہیں جن کا کہیں نا کہیں تعلق رائے ونڈ اجتماع سے سامنے آرہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ اور پولیس کے شکر گزار ہے،علامہ اقتدارنقوی

آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو دینے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رائے ونڈ کا تبلیغی اجتماع پنجاب بھرمیں کورونا وائرس کے مقامی سطح پر پھیلنے کا باعث بنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button