اہم ترین خبریںپاکستان

رائے ونڈتبلیغی اجتماع کے ثمرات ،کراچی میں مزید دو افراد کوروناوائرس سےہلاک

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض گزشتہ رات دم توڑ گئے

شیعت نیوز: رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے ثمرات ،کراچی میں مزید دو افراد کوروناوائرس کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض گزشتہ رات دم توڑ گئے۔ محکمہ صحت وبہبود آبادی حکومت سندھ کی جانب سے جاری ٹوئٹرپیغام میں کہاگیا ہے کہ دونوں ہلاک شدگان کا تعلق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے بھارت اور پاکستان میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعدادمیں مزید دو افراد کا اضافہ ہوگیاہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی عمریں 66برس اور 52برس ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک شدگان کا تعلق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ ایک شخص خو د رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کرکے لوٹا تھا جبکہ دوسرے ہلاک شخص کا بیٹا چند روز قبل رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرکے واپس پہنچاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

محکمہ صحت وبہبود آبادی حکومت سندھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ہم کراچی میں 2 مزید اموات کی تصدیق کرسکتے ہیں۔جنہیں 66 اور 52 سال کی عمر میں گردوں اور سانس کی بیماریاںبھی لاحق تھیں اور انہوں نے رائے ونڈ تبلیغی اجتماع میں رابطے کے ذریعےکورونا وائرس حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر ، 100ملکی وغیر ملکی دیوبندی تبلیغیوں کی موجودگی، تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا

دوسری جانب وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے کورونا وائرس سے کراچی کے 2 مزید شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے مزید دو جانیں لے لیں، دونوں مریضوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے انتقال کے بعد محکمہ صحت کو رپورٹس موصول ہوئیں، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک پانچ اموات ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button