عراق

عراق: امریکہ نے کرکوک چھاؤنی عراقی فوج کے حوالے کر دی

شیعت نیوز : امریکی اتحاد نے عراق میں اپنی ایک اور ائیربیس خالی کر دی ہے اور کرکوک چھاؤنی عراقی فوج کے حوالے کر دی ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے رضا کارفورس حشد الشعبی کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

کچھ دن پہلے امریکی فوج نے قیارہ ائیربیس بھی عراقی فورس کے حوالے کر دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکوک چھاؤنی کے اندر عراقی اور امریکی فوجی حکام کی موجودگی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے دوران اس چھاؤنی کو عراقی فوج کے حوالے کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں اسلامی مزاحمتوں کے خلاف امریکی سازشی سرگرمیاں بے نقاب

در ایں اثنا جرمن فوجی حکام نے کہا ہے کہ عراق میں موجود جرمن فوجیوں کو زیادہ تر تعداد کو بہت جلد عراق سے واپس بلا لیا جائے گا جو جرمنی میں کورونا کی وبا سے مقابلے میں حصہ لیں گے۔

جرمن فوجی حکام نے اتوار کو کہا کہ عراق میں بہت ضروری تعداد کو چھوڑ کر باقی فوجیوں کو جرمنی واپس بلایا جا رہا ہے اور کچھ فوجی تو اتوار کو جرمنی پہنچ بھی چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے والی رضا کارفورس حشد الشعبی کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی ذرائع نے خبردی ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے عسکری قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی معرکہ آرائی کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کرے۔

امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے ہدایت جاری کی کہ حشد الشعبی کو تباہ کرنےکیلئے ایک مہم کی تیاری کی جائے۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی نے عراق میں امریکی افواج کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن سمیت بعض سینئر عہدیداران ایران کو خطے میں کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی حکام عراق میں حشد الشعبی کے رضا کار فورسز کے خلاف نئے سخت اقدامات کرنے کیلئے دبائوڈال رہے ہیں۔

امریکی ذمہ داران کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے باوجود وہاں نئی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کی اجازت دیدی ہے۔

متعدد باخبر امریکی ذمہ داران نے بتایا کہ پینٹاگان کی ہدایات میں عراق میں امریکی فوج کی مرکزی کمان کے اندر منصوبہ بندی کرنے والوں کو احکامات دے دیئے ہیں کہ وہ حشد الشعبی کے خاتمے کے لیے حکمت عملی وضع کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button