اہم ترین خبریںپاکستان

یہ کھلی حقیقت ہے کہ کورونا زائرین سے نہیں پھیلا،تفتان پر ناقص انتظامات کا اعتراف خودوزیراعظم نے کیا، علامہ ساجد نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں زائرین کی وجہ سے کورونا نہیں پھیل سکتا تھا کیونکہ وہ پاکستان میں داخل ہوتے ہی حکومتی تحویل میں تھے اور آج تک مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا ہے کہ یہ کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان میں زائرین سے کورونا نہیں پھیلا، زائرین پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی آج تک حکومتی تحویل میں ہیں،البتہ زائرین کو اکٹھا رکھنے سے ان میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھی، تفتان بارڈر پر سیٹ اپ نہ ہونے کا اعتراف وزیراعظم سمیت خود وفاقی حکومت نے کرلیا، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مخیر حضرات آگے بڑھیں، مشکل ترین وقت میں ذمہ داریاں انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کو داد تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے فرانس سے بغیر بارڈرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم 48بستروں کے اسپتال سمیت کیوں واپس کی؟

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی وزراءکے بیانات، الیکٹرانک میڈیا میں ہونےوالے پروگرامز اور اخبارات میں شائع ہونیوالے مختلف کالمز،وزیراعظم کی مختلف اوقات میں سینئر صحافیوں سے ہونیوالی گفتگو پر تبصرہ اور مختلف شخصیات سے ٹیلیفونک رابطوں میں ہونیوالی گفتگو کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اندھیرنگری چوپٹ راج، نمازجمعہ کی عدم ادائیگی کے باوجود علامہ مرزایوسف حسین پرمقدمہ درج

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان ایک عالمی وبا سے متاثر ہورہاہے۔ یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کا زائرین سے کوئی تعلق نہیں ۔البتہ ایک جگہ زائرین کو رکھنے کی وجہ سے زائرین کی بڑی تعداد ضرور اس سے متاثر ہوگئی کیونکہ تفتان سمیت جن جگہوں پر ابتدائی طور پر زائرین کو شفٹ کیاگیا وہاں زائرین کو ایک جگہ رکھا گیا اور مطلوبہ ضروریات بھی نہ ہونے کے برابر تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بائی روڈ آنے سے کوروناپھیلتا ہے تو بائی ائیر آنے سے بھی کورونا پھیلتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں زائرین کی وجہ سے کورونا نہیں پھیل سکتا تھا کیونکہ وہ پاکستان میں داخل ہوتے ہی حکومتی تحویل میں تھے اور آج تک مختلف قرنطینہ سنٹرز میں موجود ہیں جنہیں صحت مند قرار دیاگیا ہے ان کا بھی مکمل ریکارڈ حکومت کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران خود کہاکہ تفتان پر بد انتظامی نہیں بلکہ سیٹ اپ ہی نہیں تھا اور جس جانب ہم متوجہ کررہے تھے اس کی وضاحت خود ان کے اپنے الفاظ سے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے مذموم عزائم، کورونا وائرس سے مسجد اقصیٰ بھی نماز جمعہ کے اجتماع میں ویران

مختلف شخصیات سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس عالمی چیلنج سے نمٹ رہاہے جس نے دیگر دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اس مشکل وقت میں عوام کو چاہیے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جبکہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ و ہ اس موقع پر قوم کی خدمت کےلئے آگے بڑھیں ، امید ہے جلد عالم انسانیت سمیت پاکستان اس وباسے چھٹکارا پالے گا ، اس موقع پر انہوںنے متاثرہ افراد کا علاج کرنیوالے معالجین اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی داد تحسین پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button