اہم ترین خبریںپاکستان

اندھیرنگری چوپٹ راج، نمازجمعہ کی عدم ادائیگی کے باوجود علامہ مرزا یوسف حسین پرمقدمہ درج

اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی کی وجہ سے مسجد نورِ ایمان میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی نہیں کی گئی لیکن پھر بھی پولیس نے میرے اور بیٹے اور مسجد کے مؤذن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

شیعت نیوز: اندھیر نگری چوپٹ راج میں سندھ پولیس کا کراچی میں ایک اور انوکھا کارنامہ ، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سرکاری حکم کے بعدجامع مسجد نورایمان ناظم آباد میں نماز جمعہ کی عدم ادائیگی کے باوجود بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بائی روڈ آنے سے کوروناپھیلتا ہے تو بائی ائیر آنے سے بھی کورونا پھیلتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد نورایمان کے امام جمعہ علامہ مرزا یوسف حسین پر نماز جمعہ معطل کرنے کے باوجود مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے بزرگ شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین اور ان کے بیٹے سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، کورونا اور شیعہ زائرین قرنطینہ یا پھر قرون وسطی کا عقوبت خانہ

اس موقع پر علامہ مرزایوسف حسین نے کہا ہے کہ حکومتی احکامات پر پابندی کی وجہ سے مسجد نورِ ایمان میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی نہیں کی گئی لیکن پھر بھی پولیس نے میرے اور بیٹے اور مسجد کے مؤذن کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مقابلے میں سعودی پائلٹوں کو رہاکرنے پر تیار ہیں۔ تحریک انصار اللہ

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فریکچر کی وجہ سے گھر میں موجود ہوں، آج مقدمے کی اطلاع ملتے ہی اس ہی حالت میں تھانے گرفتاری کے لئے پیش ہوا تاہم پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button