سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

شیعت نیوز : دنیا بھرکی طرح سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں نہایت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔ دوسری طرف سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو اس سال حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے لگنے ہیں۔

معروف سعودی شہری مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں افراد مہلک ترین کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں حکمران عوام کو اصل تعداد بتانے سے گریزاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو بھاری جرمانہ اور سخت سزا دینے کا اعلان

واضح رہے کہ سعودی محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے مزید 112 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت نے جاری بیان میں ریاست بھر میں موذی وبا کے باعث ہونے والی تین اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں جان لیوا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1012 تک جاپہنچی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مرنے والے غیر ملکی شہری کی کورونا سے ہلاکت مدینے شہر میں قائم ایک اسپتال میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کی ایران سے واپسی، سعودی نواز لابی عمران حکومت اور پاک فوج کے خلاف سرگرم

خیال رہے کہ ہلاکت خیز وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں کرفیو نافذ ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قرنطینہ اختیار کریں۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو حجاج کیلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں، لہٰذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو سعودی عرب کی وزیر حج کا مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں سعودی عرب نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدے نہ کریں، سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس معاملے پر مزید آگاہ کرینگے۔ پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع پر معاہدوں پر کام روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button