دنیا

کورونا وائرس کو پھیلانے میں سعودی عرب کا کردار ہے۔ ترکی

شیعت نیوز : امریکہ اور چین کی جانب سے ایک دوسرے پر کورونا وائرس بنانے اور پھیلانے کے الزامات کے بعد اب ترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا متاثرین کی تعدادمیں مسلسل اضافہ،عوام گھروں سے باہر نکلنا ترک کردیں، علامہ راجہ ناصرعباس

آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے سعودی عرب کی طرف سے عمرہ کے دوران عمرہ زائرین میں کورونا وائرس کے کیسز کو چھپانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز کو چھپا کر کورونا وائرس کے پھیلانے میں مدد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب تفتان سے آنے والے زائرین نہیں ہیں، وزیر تعلیم سعید غنی

ترکی کے وزیر داخلہ نے سعودی عرب سے عمرہ کر کے واپس آنے والے ترک شہری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ترک حکام اور دیگر اسلامی ممالک کے حکام کو عمرہ کرنے والے زائرین میں کورونا وائرس کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی اور سعودی عرب کے حکام کی غفلت اور غیر سنجیدگی کی بنا پر اس وقت بہت سے اسلامی ممالک کو اس مہلک وائرس کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں 22 ہزار 993 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے

ادھر پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان میں بھی سعودی عرب سے آنے والے کئی افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔

واضح رہے کہ ترکی میں اب تک 3629 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button