مقبوضہ فلسطین

فلسطین میں پہلا کورونا مریض کی جانبحق، 84 افراد متاثر

شیعت نیوز : فلسطینی حکومت کے ترجمان  ابراہیم ملحم نے جمعرات کے روز بتایا کہ  فلسطین میں کورونا کا شکار ہونے والی ایک خاتون چل بسی۔ فلسطینی اراضی میں کورونا مریض کی یہ پہلی ہلاکت ہے جب کہ 84 افراد اس وباء کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔

ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بدو کی رہائشی ایک معمر خاتون کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال منقل کیا گیا تھا۔ اسے یہ وائرس دوسرے افراد یا اسرائیل میں کام کرنے والے ملازمین سے لگا ہے۔ فوت ہونے والی خاتون کے داماد اور بعض دوسرے رشتہ داروں کے بھی کورونا کا شکار ہونے کا شبہ ہے تاہم ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی قوم کو کورونا سے بچانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔ اسماعیل ھنیہ

فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا تھا۔ فلسطین میں کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے  ایک ماہ کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ ریستوران ، کیفے ، جم ، شادی ہال اور عوامی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

ان احتیاطی تدابیر کے تحت بیت المقدس شہر میں مساجد اور گرجا گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کے سات نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

وزارت نے بیان میں کہا کہ وائرس سے متاثر ہونے والے نئے افراد کو کورونا وائرس کے جراثیم گذشتہ اتوار کو غزہ میں موجود پہلے دو کیسز سے منتقل ہوئے ۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سات نئے کیسز میں تمام سکیورٹی اہلکار ہیں جنہیں ابھی تک قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور انہیں کسی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ محصور ساحلی پٹی میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔غزہ میں کورونا مریض کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button