عراق

عراق: دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

شیعت نیوز : عراق میں جمعرات کو علی الصبح دارالحکومت بغداد میں گرین زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے نزدیک 2 کیٹوشیا راکٹ گرے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو رات گئے دارالحکومت بغداد میں گرین زون میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اس دوران راکٹوں کے گرنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یاد رہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل بھی کیٹوشیا ساخت کے دو راکٹ گرین زون کے اندر گرے تھے جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔ اس طرح حالیہ حملہ ایک ماہ کے اندر اپنی نوعیت کی چوتھی کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: حشد الشعبی کے خلاف بڑی سازش بے نقاب، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

دوسری طرف عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ نے کل رات ایک بیان جاری کرتے ہوئے عراق میں امریکہ کو خطرناک کھیل کھیلنے سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے عراقی مجاہدوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اس بیان میں عراق میں کورونا وائرس کے عالمی بحران کے موقع پرعراق کی فوج اور مزاحمتی گروہوں پر امریکی حملوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ، عراق کی فوج اور حشدالشعبی کے مراکز پر زمینی اور فضائی حملے کرنے کی کوشش میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: الجبانیہ فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مرحلہ شروع

حزب اللہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی اس قسم کی پالیسی عراق کے امن و استحکام کے لئے خطرناک ہے اور امریکی جارجیت کی صورت میں مزاحمتی گروہ امریکہ کو دندان شکن جواب دے گا اور امریکہ کے اقتصادی اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اب تک عراق کے مختلف علاقوں میں عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے متعدد مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button