دنیا

اقوام متحدہ کا ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ

شیعت نیوز : اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے عالمی بحران کی وجہ سے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے یا پابندیوں میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمشنر میشل باشلہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ، ایران اور وینزویلا جیسے ممالک کے خلاف پابندی ختم کرنے یا کم از کم پابندیوں کو کم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ ان حالات میں ان ممالک کے نظام صحت متاثر نہ ہوں جو اس وقت کورونا سے بر سر پیکار ہیں۔

میشل باشلہ نے کہا کہ اس حساس دور میں عالمی صحت عامہ کی حفاظت اور ان ممالک کے لاکھوں افراد کے حقوق اور ان کی زندگی کی حفاظت کے لئے کچھ ممالک کے اقتصاد پر عائد پابندیوں کو یا تو کم کیا جائے یا ختم کر دی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ظالمانہ ہیں۔ اسماعیل ہنیہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دور میں ایک ملک کی طبی کوششوں میں خلل پیدا کرنا، ہم سب کو مزید خطرے میں ڈال دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو اور ملک کے ديگر حکام نے گزشتہ دنوں دعوی کیا تھا کہ امریکی پابندیاں، ایران کو انسانی امداد کی ترسیل میں کوئی روکاٹ پیدا نہیں کر رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ میں ایران مخالف امریکی پابندیاں کے خلاف عوامی مہم چلائی گئی جس میں امریکی شہری امریکی وزارت خزانہ سے مطالبہ کیا کہ اس نازک حالات میں عارضی طور پر ایران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کرے۔

مہم چلانے والوں نے امریکی وزارت خزانہ سے عارضی طور پر ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس عوامی مہم کا نام ’’ ‘ 80 ملین لوگوں کے لیے 80 گھنٹے‘‘ ہے جس میں امریکی شہری امریکی محکمہ خزانہ کو فون کر کے پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس مہم نے ایک بیان میں کہا کہ محققین نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر امریکہ ایران مخالف پابندیاں کو نہ اٹھائے تو کوویڈ 19 سے کم از کم 3.5 ملین افراد جاں بحق ہو جائیں گے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز تک ملک میں مجموعی طور پر 24811 افراد کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1934 افراد جاں بحق اور 8931 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button