سعودی عرب

آل سعود حکومت کی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں نماز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماع پر پابندی

شیعت نیوز: آل سعود حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں بھی نماز پنجگانہ اور جمعہ کے اجتماع پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کی مساجد کے بعد اب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں بھی نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام کے اندر نماز جمعہ کی ادائیگی کیلیے نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں تمام شادی ہالز ، شاپنگ مالز اور ساحل سمندر بند،گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

دریں اثناء مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے سیکیورٹی اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مساجد کے دروازے بند کردیئے تاہم چند متعلقہ افراد کو مقدس مساجد کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے کے آغاز پر سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے علاوہ دیگر تمام مساجد پر باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم مساجد سے اذانیں دی جارہی ہیں لیکن اب مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ نے اس ملک میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے واس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے آج پیر کے روز سے 21 دن تک شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک پورے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مزید 36 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 511تک جا پہنچی ہے۔

چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 188 ممالک متاثر ہوئے ہیں اور پوری دنیا میں اب تک کورونا سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button