قرنطینہ میں زائرین کی مشکلات، ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی وزیرصحت سے ملاقات

19 مارچ, 2020 13:09

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی کی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات، اسدعباس نقوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈیرہ غازی خان میں زائرین کیلئے قائم قرنطینہ سینٹر میں مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ڈیرہ خازی خان قرنطینہ سینٹر میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے، انہوںنے اس بات کااقرار کیا کہ قرنطینہ سینٹر میں قیام پذیر زائرین کی رہائش کے درمیان مناسب فاصلوں کا خیال نہیں رکھا گیا، اس حوالے سے میں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ مزید آنےوالے زائرین کو بہاولپور میں قائم قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں اور ڈیرہ غازی میں ہونے کی کوتاہیوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،ہماری پوری کوشش ہے کہ زائرین کو کسی قسم کی کوئی پریشانی یا مشکل قرنطینہ مراکز میں پیش نا آئیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سینٹر میں موجود تمام زائرین کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے ، منفی رپورٹس کے حامل افراد کوعلیحدہ اور مثبت رپورٹس کے حامل مریضوں کو بلکل علیحدہ آئسولیشن میں رکھا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: منافع خور عناصر اورموقعہ پرست مافیا نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں،علامہ احمد اقبال

اسدعباس نقوی نے پیر ودھائی اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کی مشکلات کےشکار گلگت بلتستان کے طلباءکی پریشانی سے بھی ڈاکٹر یاسمین راشد کو آگاہ کیا جس پر انہوںنے فوری طور پر کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کرکے اس مسئلے کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

8:34 شام اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔