اہم ترین خبریںپاکستان

مرکزی صدر آئی ایس او کا تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان،زائرین کی حالت پر اظہارتشویش

دنیا بھر کے انسانوں بالخصوص پاکستان کے شہریوں کو مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں باہمی تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عمل سے ہی چھٹکارا ممکن ہے۔

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے عالمی وبا کورونا کے باعث تنظیم کی تمام اجتماعی نشستوں کو عارضی طور پر موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی صدرآئی ایس او نے کارکنان کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے انسانوں بالخصوص پاکستان کے شہریوں کو مشکل اور آزمائش کی گھڑی میں باہمی تعاون اور احتیاطی تدابیر پر عمل سے ہی چھٹکارا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

عارف حسین الجانی نے تفتان میں زائرین کیساتھ حکومتی ناروا رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نااہلی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار

انہوں نے مزید کہا کہ تفتان بارڈر، سکھر اور ڈیرہ غازیخان میں زائرین کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے، جس پر ملت تشیع پاکستان میں گہری تشویش پائی جاتی ہے کہ آخر زائرین کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کیوں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے نام پر ایک ہی جگہ پر تمام زائرین کو اکٹھے رکھا جا رہا ہے جس کے باعث ان میں نزلہ زکام اور وبائی مرض پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم سب ایک قوم بن کر کرونا کی وبا کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

مرکزی صدرآئی ایس او  نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کو فی الفور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور میڈیا پر جاری ملت تشیع پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ فوری روکا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button