مشرق وسطی

روسی اور ترک افواج کا شام کے صوبہ ادلب کی مرکزی شاہراہ ایم-4 پر مشترکہ گشت

شیعت نیوز: روسی اور ترک افواج نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شام کے صوبہ ادلب کی مرکزی شاہراہ ایم-4 پر مشترکہ گشت شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روس اور ترکی کے صدور کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے جس کے تحت روسی اور ترکی فوج نے ادلب کی مرکزی شاہراہ ایم-4 پر مشترکہ گشت کیا۔

ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ گشت میں دونوں ممالک کی بری فوج کے علاوہ فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔

روسی میڈیا کے مطابق اس پٹرولنگ کے لیے ماسکو سے ملٹری پولیس کے دستوں اور گاڑیوں کو بھی بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ادلب میں جنگ بندی کی صورتحال پر مطمئن ہیں۔ روس اور ترکی

ادلب میں روسی فضائیہ کے حملوں میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر طیب اردوغان نے ماسکو کا دورہ کیا تھا اور صدر پوتین سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ادلب میں سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا اور مشترکہ فوجی گشت کی تجویز رکھی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق روسی صدر نے ترک صدر کے شام میں ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے اسے کنٹرول کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام : دیرالزور کے العمر تیل کی تنصیبات پر امریکہ کا حملہ

قابل ذکر ہے کہ پانچ مارچ کو روس اور ترکی کے صدور نے ماسکو میں ایک دوسرے سے ملاقات کے بعد شام کے صوبے ادلب میں جنگ بندی کے سمجھوتے پر عملدرآمد کا اعلان کیا تھا۔

ترکی کے اس اقدام پر روس اور شام دونوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔ بعد ازان شامی اور روسی فضائیہ کے طیاروں نے ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس میں دہشت گردوں کے ساتھ 33ترک فوجی بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button