آغا علی رضوی کاکمشنربلتستان سے رابطہ ، پنڈی میں پھنسے طلباءکو سکردوپہنچانے کی یقین دہانی
کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر آغا علی رضوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فوری مسائل کا حل بلتستان انتظامیہ نکالے گی۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے راولپنڈی میں پھنسے ہوئے طلباء کو سکردو پہنچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے اور ان کی مشکلات کے حل کے لیے کمشنربلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو سے ٹیلی فون پہ رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن کا فقدان ہے، علامہ ساجدنقوی
کمشنربلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو نے یقین دہانی کرائی کہ راولپنڈی میں پھنسے ہوئے طلباء اور مسافرین کو سکردو پہنچانے کے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ طلباء کو مشکل پیش آنے سے قبل ہی انتظامیہ کو اقدامات اٹھانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ، حکومتی ہدایات پر تمام شیعہ مدارس دینیہ میں تعطیلات کا اعلان
انہوں نے کہا کہ طلباء سے مسلسل رابطے میں ہے اور فوری ریلیف ملنی چاہیے۔ کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر آغا علی رضوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ فوری مسائل کا حل بلتستان انتظامیہ نکالے گی۔
مماثل خبریں
یہ خبرلازمی پڑھیں: تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین اور ان کے اہل خانہ کو اذیت سے نجات دلائی جائے، علامہ راجہ ناصرعباس
یہ خبرلازمی پڑھیں: ایران سے واپس آنے والے سارے افراد زائرنہیں اور نا ہی کسی خاص کمیونٹی سےہیں، ڈی سی کوئٹہ
یہ خبرلازمی پڑھیں:کورونا وائرس،زائرین ِ ایران و عراق ریاستی اداروں کے بدترین امتیازی سلوک کا شکار
یہ خبرلازمی پڑھیں: آرمی چیف کی پاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکی ہدایت